تمباکو نوشی ترک کرنے والی لڑکی

نوجوانوں کو تمباکو کی عادت سے بچانے کے لئے ’ ٹول کٹ ‘ آگئی

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

تمباکو استعمال کرنے والے ہر 10 میں سے نو افراد اس کا آغاز 18 سال سے کم کی عمر میں کرتے ہیں۔ اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے نوجوانوں کو تمباکو کی عادت سے بچانے کے لئے ایک نئی ٹول کٹ متعارف کروائی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ یہ ٹول کٹ 13 سے 17 سال کی عمر کے سکولوں کے طلبہ کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تمباکو کی صنعت نوجوانوں کو تمباکو کی عادت لگانے کے لئے طرح طرح کے حربے اختیار کرتی ہے۔ اس کے جواب میں عالمی ادارہ صحت نے لڑکوں کے شعور میں اضافہ کرنے کے لئے یہ کٹ تیار کی ہے۔

اس کٹ میں ایک سے پانچ منٹ کی ویڈیو، 10 منٹ کا ایک کوئز پروگرام جو بہت سی غلط فہمیوں کو دور کرے گا، طلبہ و طالبات کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے بحث اور ورکشاپ بھی اقدامات میں شامل ہیں۔ اس میں بچوں کو تمباکو کی صنعت کی طرح سوچنے کے ٹاسک دیے جائیں گے تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ کمپنیاں کس طرح انہیں اپنے جھانسے میں لیتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ پروموشن ڈائریکٹر روڈگر کریچ نے نئی ٹول کٹ کے اجرا کے موقع پر کہا
” نوجوانوں کو بیدار کرنا اہم ہے کیونکہ تمباکو کی عادت والے 10 میں سے نو افراد 18 سال سے کم عمر میں اس کا آغاز کرتے ہیں۔ ہم نوجوانوں کو اتنی معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں کہ وہ تمباکو کی صنعت کے جھانسے کے خلاف آواز اٹھا سکیں“۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں