ثاقب محمود عباسی :
سیاست نام ہی مفاد عامہ کے لیے پالیسی سازی، فیصلہ سازی اور قانون سازی کرنے کا ہے ۔ ہمارے سیاسی کلچر کو مگر اتنا گندہ کردیا گیا ہے کہ ذاتیات کے علاوہ ایوان سے لے کر ٹاک شوز اور سوشل میڈیا تک کچھ بھی نظر نہیں آتا۔
سوال یہ ہے کہ عمران خان تیسری کے بجائے چوتھی شادی بھی کرلے تو عام پاکستانی کی حالتِ زار پہ کیا فرق پڑے گا ؟
مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی شادی
بلاول کی اردو
سراج الحق کی ٹیڑھی ٹوپی
مولانا فضل الرحمان کا بڑھا ہوا پیٹ ۔
معذرت کے ساتھ کیا یہ پالیسی میکنگ پہ کوٸی اثر ڈالے گا؟ اگر اگلے ایک سو سال تک بھی ان موضوعات کو صبح شام سارے الیکٹرانک و پرنٹ اور سوشل میڈیا پر بھی ڈسکس کیا جاۓ تو؟
جواب نا میں ہے۔
اب دل پہ ہاتھ رکھ کے بتاٸیے کہ عوام کے حقیقی مساٸل پہ کون بولتا ہے اور کتنا بولتا ہے ؟
اور جو نہیں بولتے وہ کیوں نہیں بولتے؟
سیاستدان وہی کرتا ہے جو عوام کو پسند ہوتا ہے، ہماری چوائسز بدلنی چاہئیں۔ ہم مل کر وہ راۓ عامہ بنائیں جو سیاستدانوں کو گھیرگھار کےان کے اصل کام پہ لائے ۔
اور اصل کام ہے پالیسی میکنگ ، قانون سازی ۔۔اور مفادِ عامہ کے لیے کی گئی فیصلہ سازی ۔
جو سیاستدان اس صلاحیت سے عاری ہیں اور گلی پکی کروانے ، کھمبے لگوانے اور رستہ بنوانے میں اچھے ہیں ان کی جگہ پارلیمنٹ میں نہیں بلدیاتی اداروں میں ہے۔۔ کونسلر ، چیرمین ، ضلع ناظم بنیں اور ترقیاتی کام کروائیں اور خوب کروائیں ۔
ہم جسے سیاست کہتے ہیں وہ یہی ہے۔۔ یاد رکھیں طاقت کے مراکز کو دو طرح کے لوگ کنٹرول کرتے ہیں :
1 ۔ کنگ (بادشاہ )
2۔ کنگ میکر (بادشاہ گر)
کنگ نہیں بننا چاہتے نہ بنیں مگر کنگ میکر ضرور بنیں ۔ وہ باشعور عصبیہ جو ہر ملک کی کل آبادی کا پانچ سے دس فیصد ہوتی ہے ۔
پاکستان کی بات کریں تو پچاس لاکھ لوگ ۔۔۔۔۔۔
اگر سیاست کو سمجھ کر سیاستدانوں کی سوچ ، اپرووچ ، سٹائل اور حکمت عملی کو متاثر کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہو جائیں تو سمجھیں
گاڑی درست ٹریک پر چل پڑی ہے۔
آئیے ! کنگ بنیں یا پھر کنگ میکر ۔۔۔۔۔ کیونکہ آپ پاکستان کا پڑھا لکھا طبقہ اور مستقبل ہیں اور اس کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ مستقبل کا پاکستان کیسا ہوگا ؟
بس ضرورت ہے پانچ ھزار ینگ ڈیموکریٹس کی جو اگلی نسل کا مقدر بدل کے رکھ دیں۔