پاکستان کا پرچم

یہ وطن ہمارا ہے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

نبیلہ شہزاد :

14 اگست 1947ء کو معرضِ وجود میں آنے والا اور دنیا کے نقشے پر نمودار ہونے والا ایک نیا ملک پاکستان جس کے نام کا مطلب ہی پاک سر زمین ہے۔ ایسی پاک سر زمین جو ہماری رب کے سامنے جھکنے کے لیے سجدہ گاہ ہے، جس کی مٹی کو ہم ماں کی گود سے بھی زیادہ نرم و لطیف، پُر حصار اور پُر مشفق سمجھتے ہیں جب دنیا کے کسی کونے میں بھی چلے جائیں پل پل اپنا ملک یاد آتا ہے اور جب اپنے ملک سے منسوب کوئی چیز دیکھنے کو ملتی ہے تو رغبت و محبت سے اس کی طرف لپکتے ہیں اور ایسا ہو بھی کیوں ناں؟

کیونکہ میرا ملک پاکستان دنیا کا ایک بہترین خطہ ہے۔ دنیا کی کون سی ایسی نعمت ہے جو پاکستان میں نہیں سوائے مسجد الحرام خانہ کعبہ اور مسجدِ نبوی روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے۔

پاکستان جغرافیائی اور موسمی لحاظ سے بہترین، معدنی و زرعی لحاظ سے امیر ترین، قدرتی حسن و سیاحتی لحاظ سے سحر انگیز ملک ہے۔ اس لیے تو پاکستان سے دور جا کر ہم چند دنوں میں پاکستان سے اداس ہو جاتے ہیں۔

ہم میں اکثر لوگ اپنے وطن کے حالات کے بارے میں شکوہ کناں ہیں۔ ہمارے مالک نے تو ہمیں پاکستان کی صورت میں بہترین مسکن دے دیا ہے اور قرآن کی صورت میں مستقل دستور۔

کیا ہم نے اس مسکن کی قدر کی اور اس کے دستور کو نافذ العمل بنایا ؟ کیا ملکی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے اختیارات کی کرسیوں پر براجمان لوگ ہمارے ہی منتخب کردہ نہیں؟ کیا ہمارے کئی ذہین اور خوب قابلیت رکھنے والے لوگ بیرون ِ ممالک میں اپنے وطن کے بجائے دوسروں کے لیے خدمات انجام نہیں دے رہے اور مقصد صرف بھاری معاوضہ!!!

لیکن اب وقت آگیا ہے اس عہد کا۔ اب ہم اپنے گلشن کو خود سنبھالیں گے۔ اس کی پاسبانی و محافظت سے کبھی غافل نہ ہوں گے۔ اس کی عزت و حرمت پر کبھی آنچ نہ آنے دیں گے۔ اس کی قیادت اللّہ و رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے فرماں بردار، صادق و امین اور صالح لوگوں کے ہاتھ میں دیں گے کیونکہ یہ وطن ہمارا ہے اور ہم ہیں پاسباں اس کے۔۔۔۔۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

ایک تبصرہ برائے “یہ وطن ہمارا ہے”

  1. قانتہ رابعہ Avatar
    قانتہ رابعہ

    نبیلہ کی یہ تحریر بہت مختصر ہے اسے واضح دو ٹوک پیغام پر بھی ختم کیا جا سکتا تھا ۔۔اس کے باوجود تحریر جاندار ہے مختصرمگر موئثر