فائزہ ظفر :
جب ہم نے خدا کا نا م لیا
اس نے ہمیں انعام دیا
محبت امن ہے اور امن کا پیغا م پا کستا ن
خدا کی خا ص رحمت ہے، بزرگوں کی بشارت ہے ، اثاثہ ہے دلیروں کا ، شہیدوں کی امانت ہے ،جبھی تا ریخ نے رکھا ہے اس کا نا م پا کستان ۔
14 اگست ہمیں بہت بڑ ی نعمت کی یاد دلاتا ہے ،جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کر یں حق ادا نہیں کر سکتے ،اللہ نے علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر محمد علی جنا ح سے کر وائی ،تا کہ مسلمان اللہ کی مر ضی کہ مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں ۔
اسلامی تا ریخ میں دو ریا ستیں نظریہ حق کی بنیاد پر وجود میں آئیں ، ریاست مد ینہ اور دوسری پا کستا ن جو کہ 27 رمضان المبارک کو اللہ نے عطا کیا۔ اللہ نے اس کو رمضان اور شب قدر سے جوڑا۔ یہ اتفاق نہیں ہے، یہ اللہ کے غیبی ارادے کی تکمیل تھی۔
یہ ہمیں کو ئی آسانی سے نہیں ملا ۔ اس میں 6 لاکھ جا نیں قر با ن ہوئیں۔ راوی، ستلج لاشو ں سے بھر کے بھرے ،جن میں معصوم بچوں سے لے کر 90 سال تک کے بزرگ بھی شا مل تھے ،کئی بچیوں کی عزتیں نیلا م ہوئیں۔
وطن چھوڑنا کو ئی آسان کا م نہیں ہے ۔
حاصل کس لئے کیا گیا تھا ؟ امن سکو ن محبت کہ لیے لیکن افسوس آج ایک صدی ہو نےکے قریب ہے ، مسلمانوں نے تو حضر ت صالح کی اونٹی والا حال کیا ہے ارض پا ک کا جو کہ لاالہ الا للّٰہ کے نا م پہ حاصل کیا گیا تھا ۔
یہ ملک اس لیے نہیں بنایا گیا تھا کہ قتل و غا رت کے با زار گر م ہوں ،ہر طرف رشوت ، دھوکہ دہی ، جعل سازی ،مذہب کے نا م پہ قتل ، نا چ گا نے کی محفلیں عام ہوں ، مائوں کی عزت اور با پ کا احترام کا پتہ نہ ہو ۔
جب قو میں اپنی صفات کھو دیتی ہیں تو دیمک زدہ لکڑی بن جاتی ہیں ، فصل اجڑ جا ئے تو کیا بیتتی ہے اس کا اندازہ آسانی سے لگایا جا سکتا ہے ،آج کی نوجوان نسل کہہ رہی ہے کہ پا کستان میں رکھا کیا ہے؟
عجیب دکھ مقام حیرت ، میرا دل چاہتا ہے کہ ان سے کہوں ، پاکستان میں اللہ کے فضل سے ہر موسم، ہر نعمت ہے ، ضرورت اپنی نیتوں کو خالص اور دلوں کو صاف کرنے کی ہے ۔چاروں صوبوں کےآنگن کو صاف کریں ، محبت کریں، دین کا سب سے مضبوط عمل محبت ہے ، محبتیں تقسیم کریں ، کبھی کسی بیٹی کی چادر میلی نہ ہو ، کسی باپ کی عزت پہ حرف نہ آئے ،
خدا کرے میری ارض پاک پہ اترے وہ فصل گل
جسے اندیشہ زاوال نہ ھو۔پاکستان زندہ باد۔
2 پر “حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی اور پاکستان” جوابات
Gd job👍
ماشاءاللہ فائزہ ظفر نے بہت اچھا لکھا ہے