میں تو کہوںگا / رضوان طاہر مبین:
ہمارے بہت سے ’دانش ور‘ سرفراز احمد کو جوتے لے کر میدان میں بھیجنے پر نہایت جوش وخروش سے رکی پونٹنگ، مہیندر سنگھ دھونی، ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر وغیرہ کی تصویریں دکھا رہے رہے ہیں،
ان حضرات کا مقصود یہی ہے کہ جوتے تو ہی اٹھائے ہیں، تم لوگ فضول میں بات کا پتنگڑ بنا رہے ہو کہ سرفراز کو ذلیل کیا گیا !!
1۔ اس سلسلے میں پہلی بات تو یہی ہے کہ یہاں تعصب اور بغض میں ہماری ’’دانش وریہ‘‘ کتنی مہلک ہے یہ تو پھر بے چارے کھلاڑی ہی ہیں!
پہلے بھی سرفراز احمد ایسے رویوں کا شکار رہے ہیں، یاد دلا دیتا ہوں ورلڈ کپ کے دوران جناب وقار یونس صاحب کا رویہ زیادہ پرانا تو نہیں، ایسے میں یہ بات معمولی نہیں کہی جا سکتی، احتیاط لازم تھی کہ یہ حساس معاملہ ہے، محسوس کیا جائے گا، پہلے ہی تعصب کی شکایات ہیں، کراچی والے اور مہاجر قوم اس سے ہتک محسوس کرے گی!
2۔ دوسری بات یہ ہے کہ جو احباب دنیا کے دوسرے کھلاڑیوں کی تصویریں چپکا کر استدلال کر رہے ہیں کہ دیکھو! وہ تو اپنی ٹیم کو 10 ورلڈکپ جتوا کر بھی پانی پلا رہے ہیں، مگر یہ نہیں دیکھ رہے کہ جوتے الحمدللہ کسی کے ہاتھ میں نہیں ہیں، وہ یا تو مذمت یا افسوس کا اظہار کردیں یا پھر بڑے کھلاڑیوں کی جوتے اٹھائے تصاویر ڈھونڈیں!
3۔ تیسری بات یہ ہے کہ ان تصاویر کے مکمل حوالے بھی مقصود ہیں، محض پانی کی بوتل یا کوئی اور سامان ہاتھ میں پکڑی ہوئی تصویر کافی نہیں ہے، تاکہ یہ بھی تو معلوم چل سکے کہ یہ کسی بین الاقوامی میچ کی بات ہے یا بس لوگوں کو بس ایک چیز ہاتھ آگئی ہے!
4۔ چوتھی بات یہ ہے کہ کیا یہ سارے کھلاڑی سرفراز احمد کی طرح ٹیم سے نکالے گئے؟ اور پھر بارہویں کھلاڑی بنا کے ایسے ہی میدان میں بھیجے گئے یا وہ ٹیم کا حصہ ہوتے ہوئے یہ خدمات انجام دے رہے تھے؟ اس کی بھی وضاحت درکار ہے؟
5۔ پانچویں بات یہ ہے کہ ساتھ میں یہ بھی واضح ہوجاوے کہ انہوں نے یہ ’کارنامے‘ سرفراز احمد کی طرح اپنے جونئیر کے لیے انجام دیے یا سینئر کے لیے۔۔۔۔؟
(پس نوشت:
میں براہ راست فیس بک پر لکھنے کا قائل نہیں ہوں، لیکن اس معاملے پر جب پانی سر سے اونچا ہوا اور سرفراز کے لیے بولنے والے اپنی اپنی مصلحتوں کا شکار ہونے لگے تو ایسے میں مجھے مجبوراً یہاں لکھنا پڑ رہا ہے، امید ہے کہ راقم پر کوئی چھاپ، کوئی لعن طعن کیے بغیر رائے دی جائے گی۔ )