چارسعودی خواتین

چار سعودی استانیوں کی اپنے ویگن ڈرائیور سے شادی

·

ان دنوں سعودی عرب کے علاقے ابھا میں ‌چار استانیوں کی اپنی ویگن ڈرائیور سے شادی کا خوب چرچا ہے۔ چاروں سعودی خواتین اساتذہ کا کہناہے کہ انھوں نے اپنے ڈرائیور سے شادی کرنے کا فیصلہ اس کے اچھے اخلاق کی وجہ سے کیا۔

یادرہے کہ سعودی عرب میں ایک سے زائد خواتین سے شادی حیران کن امر نہیں ہے۔ ابھا صوبہ عسیر کا علاقہ ہے۔ سطح سمندر سے ساڑھے سات ہزار فٹ بلندی پر یہ علاقہ کافی پرفضا ہے اور ٹھنڈا ہے۔

ویگن ڈرائیور سعودی عرب ابہا کے ایک دور دراز گاؤں سے ان چاروں خواتین کو اسکول لانے اور واپس چھوڑنے کا فریضہ سرانجام دیتا تھا۔

سعودی خاتون

چاروں استانیاں اس نوجوان کے اخلاق سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ انھوں نے ایک ساتھ حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے نوجوان کو شادی کی پیشکش کردی اور اسے کہا کہ وہ ویگن ڈرائیوری چھوڑے اور گھر پر ہی رہا کرے۔

چاروں‌استانیوں نے نہ صرف اپنے شوہر کے تمام تراخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی بلکہ اس ضمن میں ایک مخصوص رقم ماہانہ اس کے لئے مختص کردی۔

سعودی اخبار ” الوطن “ کے مطابق ، سعودی ڈرائیور اور چاروں خواتین اساتذہ کی شادی کی تقریب نہایت سادگی سے انجام پائی۔ اس شادی کے ابھی تک سارے علاقے کے لوگ اش اش کر رہے ہیں۔ یہ خبر ” العریبیہ “ نے بھی شائع کی۔

ویگن ڈرائیور جس سے چار سعودی خواتین اساتذہ نے بیک وقت شادی کی

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ایک سے زیادہ شادیاں کوئی حیران کن امر نہیں ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پانچ لاکھ افراد نے ایک سے زائد شادیاں کی ہیں جن میں‌سے 73000 شوہروں نے پچیس سے انچاس سال کی عمر کے دوران دوسری، تیسری یا چوتھی شادی کی۔ پچاس سے چون برس کے عمر کی کیٹاگری والے دوسرے نمبر پر ہیں، انھوں نے بھی اس عمر کے دوران ایک سے زائد شادیاں کیں۔ العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق سولہ ہزار مردوں نے ساٹھ سے چونسٹھ سال کی عمر میں بیک وقت تین عورتوں سے شادی کی۔

یہ خبر جہاں جہاں پہنچی وہاں یہ موضوع بحث بنتی چلی گئی۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان بھی طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔ فیس بک پر ایک صارف رضوان اللہ خان نے لکھا :
” اس خبر سے متاثر ہوکر اگر کوئی پاکستانی ڈرائیور بننا چاہے تو یاد رکھےکہ یہ پاکستان ہے سعودی عرب نہیں۔ نوٹ: شادی شدہ حضرات اسے محض خبر کے طور پر لیں وگرنہ آپ کی خبر بننے میں دیر نہیں لگنی۔“

ایک دوسرے صارف نے لکھا : ”یا اللہ ہم گنہگار سہی مگر تیرے ہی بندے ہیں۔ زیادہ نہیں تے اک ویا ھور کروا دے ۔“ جبکہ کسی نے لکھا : ” کاش ! برصغیر کی عورتیں بھی اتنی رحم دل ہو جائیں۔“ کسی نے لکھا کہ ” تو کیا ہم اب سعودیہ میں ڈرائیونگ شروع کر دیں؟ “

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں