چودھری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ

”میڈیا کے ساتھ تعلقات درست کریں“ شجاعت کا وزیراعظم کو خط

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں میڈیا کے ساتھ تعلقات درست کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

خط میں شجاعت حسین کا کہا ہے کہ اتحادی جماعت کے سربراہ کی حیثیت میں آپ کوخط لکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خط کو تنقید کے پیرائے میں نہ لیا جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے تحریر کیا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کا نقصان آپ کو ہورہا ہے۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،اس سے محاذ آرائی مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری سے متعلق آپ کو آگاہ کیا تھا۔ اب 24 نیوز کا لائسنس معطل ہونے پر آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔

چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ چینل 24 کیخلاف کارروائی سے ریاست کے چوتھے ستون کو نشانہ بنانے کا تاثر مل رہا ہے۔ آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی سلب کی جارہی ہے۔

انھوں نے تحریر کیا کہ یہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جاسکتے ہیں۔ امید ہےآپ وزیراطلاعات کو کہیں گے کہ تمام چینل مالکان کے ساتھ معاملات میز پربیٹھ کرحل کریں، میڈیا کے واجبات ادا کیے جائیں تاکہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں مل سکیں۔

سینیئر مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ 24نیوز کا لائسنس معطل کرنے کا اقدام فوری واپس لیا جائے۔ میڈیا ورکرز کو بے روزگاری سے بچایا جائے۔(جنگ)


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں