ارطغرل کی ”حلیمہ سلطان“ اسرا بیگیچ

اسرا بیگیچ کو2019 میں کون سا بڑا دکھ سہنا پڑا؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ظفرسلطان:

مقبول ترک ڈرامہ کی حلیمہ سلطان کو پاکستان میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے ،ڈرامہ میں حلیمہ سلطان کے کردار کو خوب سراہا گیا ہے ،حتی ٰکہ ارطغرل ڈرامہ میں حلیمہ سلطان کی جو ڈریسنگ تھی، پاکستانی خواتین اس ڈریسنگ کی نہ صرف معترف ہیں بلکہ اسے بطورفیشن کے اپنا رہی ہیں۔

معروف ترکی ڈارمے ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کا اصل نام اسرا بیلگیچ ہے جو ایک ترک اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ جس نے ارطغرل غازی میں حلیمہ خاتون کا کردار نبھایا تھا۔ اس ڈرامہ میں ان کے شریک اداکار انگین آلتان دوزیاتان اور خولیا دارجان تھے۔

دیریلش ارطغرل در اصل عثمان اول کے والد ارطغرل پر مبنی ہے، جس نے اناطولیہ میں ایک چھوٹے سے خانہ بدوش جنگجو قبیلے کو سلطنت میں بدلا۔ اداکارہ اسرا بیلگیچ نے ڈرامے میں 2018ءتک حلیمہ خاتون کا کردار نبھایا، جو ارطغرل کی شریک حیات بنتی ہے۔ 2019ءمیں انہوں نے ”آدانش قدسال قاوغا“ فلم میں کام کیا، جو مارچ 2020ءمیں ریلیز ہوئی۔ حال میں وہ ترکی کے جرم صنف والے ٹی وی ڈرامے سلسلے رامو میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، جس میں ان کے شریک اداکار مراد یلدرم ہیں۔

اسرا نے ترکی کے پیشہ ور فٹبال کھلاڑی گوکخان تورہ سے 2014ءمیں تعلق قائم کیا۔ دونوں نے 21 اکتوبر 2017ء کو شادی کی۔ دو سال بعد 17 جون 2019ء کو طلاق ہو گئی۔ ترکی کی ”بلقند یونیورسٹی“سے ”بین الاقوامی تعلقات“ کی تعلیم حاصل کی۔ اور حال میں وہ ”استنبول شہر یونیورسٹی“ سے قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کو پاکستان میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر فالو کرنے سمیت ان سے اپنی محبت کا اظہار کرنا بھی شروع کیا اور انہیں بتایا کہ کس طرح پاکستانی مداح انہیں چاہنے لگے ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ مداحوں کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصے میں ”حلیمہ سلطان“ یعنی اسرا بیلگیج کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ان کی تعریف میں کمنٹس کیے گئے ہیں اور لوگ ان سے ملنے اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایسے ہی ایک مداح کے کمنٹس پر اداکارہ اسرا بیلگیج یعنی ”حلیمہ سلطان“ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا اور کہا کہ وہ بھی پاکستانی مداحوں سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔اسرا بیلگیج کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر پر پاکستانی مداح نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں ان کے پاکستانی ڈرامے میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے کس قدر پاکستان میں مقبول ہوچکی ہیں۔

پاکستانی مداح نے ترکی کی اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی بھی تعریف کی اور انہیں بتایا کہ ان کا ڈرامہ پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔ پاکستانی مداح کے کمنٹ پر اداکارہ اسرا بیلگیج نے جواب دیتے ہوئے ان کے لیے محبتوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے اپنے جواب میں لکھا کہ پاکستانی مداحوں کی محبت اور سپورٹ نے ان کی ہمت افزائی کی ہے اور وہ بھی پاکستان آنے اور اپنے مداحوں سے براہ راست ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔

اگرچہ ترک اداکارہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ کب تک پاکستان آنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم ڈرامہ شائقین کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون میں نرمی ہونے کے بعد ”حلیمہ سلطان“ پاکستان آ سکتی ہیں جبکہ اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں