کیا آپ ارطغرل غازی ڈراما دیکھ رہے ہیں؟
تو اس کتاب کا مطالعہ آپ کے لیے نہایت ضروری ہے.
عثمانی ترک، جن کا یہ نام کسی نسل یا قوم کی طرف نہیں بلکہ ان کے پہلے فرماں روا اور ارطغرل کے بیٹے عثمان خان کی طرف منسوب ہے، وہ ایشیائے کوچک میں پہلے خانہ بدوشوں کی حیثیت سے داخل ہوئے۔ پھر ایک ایسی سلطنت کی بنیاد ڈالی جو ڈیڑھ سو برس کے اندر دُنیا کی زبردست طاقتوں میں شمار کی جانے لگی۔
تین سو برس گزرنے نہ پائے تھے کہ عثمانی سلطنت وسعت اور طاقت کے لحاظ سے دُنیا کی سب سے زیادہ عظیم الشان سلطنت بن گئی۔ اس کے عروج کا دَور مشرق میں سلطان سلیم اوّل اور مغرب میں سلیمان اعظم کی فتوحات پر ختم ہوتا ہے، جس کی حکومت ایشیا، یورپ اور افریقہ کے وسیع حصوں میں قائم تھی۔
اس عہد میں عثمانی ترک ایک مرکزی یورپین طاقت تھے۔ ہنگری ان کے زیرنگیں تھا اور آسٹریا کے پایۂ تخت ویانا کی دیواروں تک ان کی فوجیں پہنچ چکی تھیں۔ ان کی ہیبت سارے یورپ پر چھائی ہوئی تھی لیکن سلیمان اعظم کی زندگی ہی میں سلطنت کے اندر بعض کمزوریوں کے اسباب پیدا ہونے شروع ہو گئے تھے، جو اِس کی وفات کے بعد روز بروز نمایاں ہوتے گئے۔
سلیمان کے بعد جتنے سلاطین تخت پر بیٹھے، ان میں سے معدودے چند کے علاوہ کسی میں سلطنت عثمانیہ کی فرماں روائی کی اہلیت نہ تھی۔ چنانچہ جس طرح آہستہ آہستہ اس سلطنت کا عروج ہوا تھا، اسی آہستگی کے ساتھ اس کا زوال بھی شروع ہوا اور اس کے زوال کی مدت بھی اس کے عہد عروج کی طرح تین سو سال ہے۔
ان میں سے آخری ڈیڑھ سو برس میں سلطنت عثمانیہ اپنے سے کہیں زیادہ طاقتور سلطنتوں کا مقابلہ کرتی رہی مگر اندرونی کمزوریوں کے باعث ایسی پے در پے شکستیں اٹھائیں کہ بالآخر 1922ء میں اس کا خاتمہ ہو گیا۔
حال ہی میں جمہوریہ ترکیہ نے اپنے چند سالہ قیام میں ان تمام کمزوریوں کو جو سلطنتِ عثمانیہ کی تباہی کا باعث ہوئی تھیں، دُور کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کوشش میں اس کی کامیابی تاریخِ عالم کے حیرت انگیز کارناموں میں سے ہے۔ اس نے گزشتہ سلطنت کے کھنڈر پر ایک مستحکم قلعہ تعمیر کر لیا ہے جو ترکی قوم کے عزم و استقلال کی ایک زندہ مثال ہے۔
یورپ کا ’’مردِ بیمار‘‘ دم توڑنے کے بعد نہ صرف جی اُٹھا بلکہ اس کے اندر صحت و شباب کی ساری قوتیں عود کر آئیں تاآنکہ بیسویں صدی کی عیسائی دُنیا کو بھی اس معجزے کا قائل ہونا پڑا۔
یہ کتاب ان ہی واقعات کی تفصیل پر مشتمل ہے۔ ان صفحات کی ترتیب میں عثمانی ترکوں کی تاریخ سے متعلق انگریزی، عربی اور فارسی کی مستند ترین کتابوں نیز بعض منتخب ترکی اور فرانسیسی تاریخوں کے ترجموں سے مدد لی گئی ہے اور تلاش و تحقیق کا کوئی دقیقہ حتی الامکان فروگزاشت نہیں کیا گیا ہے۔
غازی ارطغرل Diriliş Ertuğrul سے 1922ء تک قائم رہنے والی اسلامی ریاست ”سلطنت عثمانیہ“ کے عروج و زوال کی تاریخ اور جمہوریہ ترکی کے کارنامے
تاریخ سلطنتِ عثمانیہ
مصنف: ڈاکٹر محمد عُزیر
نظر ثانی: شاہد حمید
اعلی کوالٹی | آرٹ پیپر | Premium Quality
ضخامت 600 صفحات | مجلد | بڑا سائز
32 نایاب تصاویر مع نقشہ جات | جدید ایڈیشن
قیمت: 2500 روپے
رعایتی آفر 2000 روپے صرف
فری ہوم ڈلیوری | کیش آن ڈلیوری
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے اپنا نام ، پتہ اور رابطہ نمبر ہمارے میسنجر یا وٹس اپ نمبر 03144440882 پر میسج کریں، اور چار سے پانچ روز میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت حاصل کریں، ڈلیوری چارجز بالکل بھی نہیں-
ناشر: بک کارنر www.bookcorner.com.pk
شوروم: اقبال لائبریری روڈ، بک سٹریٹ، جہلم، پاکستان
وٹس اپ نمبر 03144440882