تتلی پھول پر بیٹھی ہے

پھول ہی پھول یاد آتے ہیں،آپ جب جب مسکراتے ہیں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

دعا عظیمی:

فرحت افزا صاحبہ ایک مشہور و معروف فوٹوگرافر ہیں۔ ان کی خوبصورت تصاویر عالمی جریدوں کی زینت بن چکی ہیں۔ یہ پاکستان کے خوبصورت علاقے تربیلہ کالونی میں پیدا ہوئیں جہاں دریائے سندھ کے پانیوں پر بند باندھا گیا۔

فطرت نے اس علاقے کو فیاضی سے حسن سے نوازا، شاید اس خوبصورت فضا میں بچپن گزارنے کی وجہ سے فرحت افزا کے من میں لطافت کی آنکھ کھلی۔ انہوں نے کیمسٹری میں بہاولپور یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی۔
سیرو سیاحت اور فطرت سے محبت اور فوٹوگرافی ان کے شوق ہیں۔ آج کل کینیڈاکی خوبصورت سٹیٹ البرٹا میں اپنے دو بچوں کے ساتھ قیام پزیر ہیں۔

فرحت افزا

فنون لطیفہ سے محبت انسان کو نہ صرف ذاتی طور پہ تسکین پہنچاتی ہے بلکہ پورے ماحول میں مثبت لہریں پھیلتی ہیں۔ ان کی خوبصورت تصاویر کی البم آپ کے سامنے رکھیں گے تاکہ آپ کے ذوق بصارت کو سکون ہو اور ہم سب محظوظ ہو سکیں۔

پھول
فرحت افزا کے نام

اس نے بہار کی محبت میں حمدیہ عکس کھینچے
اس نے پھولوں کی مدح سرائی کی
اس نے جنگلوں سے آنے والی مہک کا سواگت کیا
جنگل کی البیلی مہک اسے اپنے ہمراہ نئے راستوں پر لے گئی
جہاں فطرت نے اپنے رنگوں سے پھولوں کو جیون اور ہنسی عطا کی
ایسے لوگ فطرت سے محبت کے سفیر ہوتے ہیں۔

انہوں نے لینڈ سکیپ، جنگل، دریا، پھولوں، تتلیوں، پرندوں کو کن کن زاویوں سے کیمرے کی آنکھ سے دیکھا اور قید کیا ہے۔

’بادبان‘ کے قارئین کے لیے دعا عظیمی کی طرف سے تحفہ
میرا ماننا ہے کہ حسن جمال اور ذوق لطیف درحقیقت اظہار ذات ہی نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر فنی جمالیاتی اور تہذیبی ارتقا کا اہم ذریعہ ہیں۔

پھول ہی پھول یاد آتے ہیں
آپ جب جب مسکراتے ہیں

پھولوں کی تصویروں کو شعر کا عنوان دے دو
تتلیاں منڈلا رہی ہیں کانچ کا گلدان دے دو


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

10 پر “پھول ہی پھول یاد آتے ہیں،آپ جب جب مسکراتے ہیں” جوابات

  1. Dr. K. Sohail Avatar
    Dr. K. Sohail

    فرحت افزا کی تصایر ان کے اعلیٰ ذوق اور فنی کمال کی آئینہ دار ہیں

    1. محمد یوسف خالد قلمی نام یوسف خالد Avatar
      محمد یوسف خالد قلمی نام یوسف خالد

      فرحت افزا کی تصاویر ان کے عمدہ ذوقِ جمال کی نمائندگی کر رہی ہے – دعا عظیمی چونکہ خود بھی جمال پرست ہیں اور حسن کی تحسین کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں – انہوں بہت عمدگی سے فرحت افزا کی تصویری کاوشوں کو متعارف کروایا – میں سمجھتا ہے کائینات کا تمام حسن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ اس کی جی بھر کر تحسین کی جائے – حان کی تحسین ہماری ذات کے اندر رنگوں خوشبوؤں اور لطافتوں کا ایک جہاں آباد کر دیتی ہے – گویا یہ تحسین ہمارے ذوق کی پہچان بھی ہے اور ہمارے ذوق کی پرورش کا ذریعہ بھی — ویل ڈن دعا عظیمی
      اور بہت سی خوشبوئیں اور رنگ فرحت افزا کے لیے — اللہ اس ستائشِ حسن کا دائرہ مزید وسیع فرمائے –
      یوسف خالد

    2. فرحت افز Avatar
      فرحت افز

      بہت شکریہ

    3. Farhat Afza Avatar
      Farhat Afza

      Thanks for kind words

  2. نبیلہ لون Avatar
    نبیلہ لون

    فرحت افزآ اور میں یونیورسٹی سے دوست ہیں۔اس وقت بھی وہ فوٹوگرافی کرتی تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے فن میں بہت زیادہ نکھار آیا ہے۔ان کے نام کی طرح ان کی تصویریں بھی فرحت افزا ہیں۔فطرت کو وہ جس طرح کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرتی ھیں وہ کمال ہے۔ان تصویروں کی خوبصورتی میں انسان کھو جاتا ہے۔وہ تصویریں آپ کو مسحور کر دیتی ہیں۔
    اللہ ہاک ان کو اس میدان میں ترقی دے

    1. فرحت افز Avatar
      فرحت افز

      بہت بہت نوازش ہے آپ کی محبت کے لیے

  3. نبیلہ لون Avatar
    نبیلہ لون

    فرحت افزآ اور میں یونیورسٹی سے دوست ہیں۔اس وقت بھی وہ فوٹوگرافی کرتی تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے فن میں بہت زیادہ نکھار آیا ہے۔ان کے نام کی طرح ان کی تصویریں بھی فرحت افزا ہیں۔فطرت کو وہ جس طرح کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرتی ھیں وہ کمال ہے۔ان تصویروں کی خوبصورتی میں انسان کھو جاتا ہے۔وہ تصویریں آپ کو مسحور کر دیتی ہیں۔
    اللہ پاک ان کو اس میدان میں ترقی دے

    1. فرحت افز Avatar
      فرحت افز

      نوازش آپ کے خلوص کی

    2. فرحت افز Avatar
      فرحت افز

      بہت شکریہ

  4. DuaAzeemi Avatar
    DuaAzeemi

    دعا ہے کہ انکا فنی سفر عروج کو پائے اور ہم ان کے نقش قدم پہ چلتے رہیں. آمین