اسدعمر، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی

پاکستان بھر میں 10 مئی سے کاروباری مراکز کھولے جانے کا امکان

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ملک بھر میں تجارتی مراکز 10 مئی سے کھولے جا نے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا، جس میں وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن میں مزید سہولیات دینے کی تجویز دے دی اور کہا کہ عوام کو سہولت دینے کےسا تھ وبا سے بھی بچانا ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے، جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق این سی او سی کے فیصلوں کی توثیق اور ایس او پیز کی منظوری دے دی جائے گی۔

اجلاس میں چاورں وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ وزیراعظم آزاد کشمیر اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر لاک ڈاؤن میں نرمی کے بارے میں آج سفارشات تیار کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے، جبکہ اجلاس اندرون ملک پروازیں کھولنے بارے بھی فیصلہ متوقع ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاؤن نرمی کے ساتھ ایس او پیز بھی منظوری دے گا۔

وزیراعظم عمران خان این سی سی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں