پریشان مسلمان لڑکی اور اس کی سہیلیاں

اپنے دوستوں کے نام ایک خط!!

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ھدیٰ ظہیر

پیارے دوستو!!
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ!!
کچھ باتیں اس وقت تم سب سے، جو اگر نہیں کیں تو بہت سے معصوم لوگوں کا نقصان ہوگا اور ہم بہت خاص لوگوں کو کھو دیں گے۔
تو سنو! کیا تم لوگ جانتے ہو؟
کہ
درد کیا ہوتا ہے؟
غم کیا ہے؟
دکھ کیا ہے؟

کسی کا اپنا یا قریبی بچھڑگیا
کسی کا مالی نقصان ہوگیا
کسی کو ناقابل علاج مرض لاحق ہوگیا

درد اور غم صرف یہ نہیں ہوتے، یہ تو وہ ہیں جو ہمیں نظر آتے ہیں، بہت سے درد ایسے بھی ہیں جو نظر نہیں آسکتے ، اور جن کی شدت ان سب جتنی، بعض اوقات ان سے کہیں بڑھ کر ہوتی ہے۔

تو جب کبھی کسی کے درد کو سمجھنا چاہوتو یہ سمجھ لینا کہ درد کو ناپنے کا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا،
درد بڑا ، چھوٹا نہیں ہوتا وہ بس جیسے اور جس طرح ہوتا ہے تو اسی طرح ہی ہوتا ہے۔

درد میرا یا تمہارا بھی نہیں ہوتا یہ ”ہمارا“ ہوتا ہے اور اسے ہمارا بنانا پڑتا ہے، لہذا
کبھی کوئی درد کا مارا بھٹکتے ہوئے تمہارے پاس آجائے تو اس کے درد کو ہلکا نا لینا کبھی،
کبھی کسی دکھی کو یوں نا کہنا کہ
کہ یہ بھلا کس بات پہ پریشان ہو؟
یہ تو فضول سی بات ہے؟
تمہارے مسئلوں سے زیادہ بھی بڑے مسئلے پائے جاتے ہیں۔

رونے سے کیا ہوتا ہے؟
کب تک روتی رہو گی؟
اب اپنی کیفیت پہ قابو پالو،
کیوں بیکار کا غم منا رہی ہو؟

دوست!!
غم تو اس معصوم سی بچی کا بھی ہوتا ہے جس کی گڑیا گم ہوجاتی ہے،
غم تو اس بچے کا بھی ہوتا ہے جو پسند کی چیز نا ملنے پہ روتا ہے..
تو بھلا غم اور درد میں کیسی categorization؟
یقین مانو، اگر تم نے ایسا کیا تو اسے ایک مزید trauma
پہنچائو گے، اور سوچو ذرا کہ ایک دکھی دل مزید دکھی ہوجائے تو بھلا کیا ہوگا؟

ایسے جملے سن کر اس کے دل و دماغ میں بھی ایک کشمکش چلے گی کہ
میں بیکار کی بات پہ دکھی ہوں..؟
بھلا خود سے شوقیہ کون دکھی ہونا چاہتا ہے؟
تو سوچو پھر جذبات کا احساس زیاں.. کتنا خطرناک ہوتا ہے؟.

یہ سب ملا کر.. اسے کبھی اس سب سے نکلنے نہیں دیں گے.
وہ مضبوط بننے کا ڈرامہ کرے گی اپنے اور تمہارے سامنے بھی،اور فرار کی راہیں سوچے گی.. اور بھلا فرار سے کب کون سنبھلا ہے اب تک؟

لہذا اس کی باتیں سن کر، زبان سے کچھ نا بھی کہہ سکو تو سن ضرور لینا،
اپنی تاثرات سے اسے یقین ضرور دلادینا کہ اس کا غم اور اس کا درد اہم ہے. بیکار نہیں ہے،
ایسا کرو گی تو وہ جلد تم سمیت اپنے آپ کو بھی صحیح سے بتاسکے گی کہ وہ محسوس کیا کررہی ہے. ؟
وہ گزر کس چیز سے رہی ہے؟
پھر دیکھنا جلد سنبھلے گی بھی..
اور جلد healing کی جانب قدم بھی بڑھانے لگے گی..

اچھا اب اجازت..
جلانا ہے مجھے ہر شمعِ دل کو سوزِ پنہاں سے
تری تاریک راتوں میں چراغاں کر کے چھوڑوں گا
والسلام
ھدیٰ ظہیر


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں