’’میں ان دنوں’الجہادفی الاسلام‘ پڑھ رہاہوں‘‘

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

جناب نعمان بشیر تنولی کا تعلق سوشل میڈیا کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جو ایک وسیع حلقہ اثر رکھتے ہیں۔ فیس بک کی دنیا میں ’تنولی پاشا‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق کراچی سے ہے۔آبائی علاقہ ایبٹ آباد ہے۔ تاہم پرورش اور تعلیم کراچی ہی میں پائی۔ ابتدائی تعلیم پاکستان نیوی سکول میں حاصل کی ، مزید تعلیم کے لئے کراچی یونیورسٹی سے جڑے رہے، جہاں سے انھوں نے معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔
گزشتہ دنوں ان سے ان کے ذوق مطالعہ کی بابت چند سوالات کئے، جن سے معلوم ہوا کہ انھوں نے حال ہی میں سید ابوالاعلیٰ مودودی کی مشہور کتاب ’’ الجہاد فی الاسلام‘‘ کا مطالعہ شروع کیا، وہ کہتے ہیں کہ مولانا ابوالاعلیٰ مودودی ان کے پسندیدہ مصنف ہیں، سبب یہ ہے کہ انھوں نے اسلام کی تفہیم اور تشریح نہایت آسان انداز میں کی ۔
کاروباری دنیا کی بہت زیادہ مصروفیات کے باوجود جناب نعمان بشیر مختلف موضوعات پر مطالعہ کے لئے وقت نکالتے ہیں۔ مطالعہ کے باب میں ان کے پسندیدہ موضوعات اسلامی تاریخ، سیاست اور حالات حاضرہ ہیں۔ اب وہ مختلف شخصیات کی آپ بیتیاں پڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں