رمضان المبارک

رمضان المبارک: آغاز سے اختتام تک، کرنے کے کام

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

نیرتاباں:
گئے دنوں کی بات ہے۔ کیلگری سے ٹورونٹو اور پھر اسلام آباد۔ آؤٹ آف سیزن تھا غالباً کہ مسافر بہت کم تھے۔ لمبا سفر تھا اور کھلی جگہ۔ تین سیٹیں آس پاس خالی تھیں، مزے سے لیٹ گئے اور سوتے میں کافی سارا وقت آرام سے گزر گیا۔ یہ غالباً دوسری بار پاکستان جانے کا سفر تھا۔ خوش تو میں بہت تھی لیکن حیران بھی کہ اگر کم مسافر تھے تو ایئر لائن کو تو پہلے سے پتہ ہو گا کتنے ٹکٹس کی بکنگ ہوئی۔ ایسے میں اتنااا بڑا طیارہ لیکر جانے کے بجائے چھوٹا جہاز لے جاتے۔ بڑے میں اتنا ہی عملہ زیادہ، اور فیول بھی اتنا ضائع ہوا۔

میاں سے یہی ساری بات کہہ ڈالی تو انہوں نے سمجھایا کہ آٹھ گھنٹے طیارے کو ایٹلانٹک اوشین کے اوپر اڑنا ہے۔ کل ملا کے ٹورونٹو سے اسلام آباد کوئی ساڑھے تیرہ گھنٹے۔ تو بیچ میں جہاز تیل ڈلوانے کون سے سٹیشن پر اترے گا جب منزل دور ہو، فلائٹ لمبی ہو، فیول اسی حساب سے ڈال کے چلنا پڑتا ہے۔

رمضان المبارک یہ گلی کے نکڑ تک پہنچ چکا۔ بس کچھ دن رہ گئے دروازے پر دستک دینے میں۔ ایک مہینے کا سفر ہے، بھوک پیاس جگ راتے سب کچھ ہونا ہے ان شا اللہ۔ ابھی سے کچھ نئی دعائیں، چھوٹی سورتیں، ہیلتھی فوڈ کا فیول ڈالنا شروع کریں۔ ٹو ڈو لسٹ بنائیں۔ پلاننگ کریں۔ بیچ میں پڑاؤ نہیں اور سفر لمبا ہے۔ کچھ ہدف مقرر کر کے سفر شروع کریں ان شا اللہ۔ اللہ توفیق دے اور وقت میں برکت ڈالے۔ آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رمضان کا مقصد تقویٰ کا حصول ہے جو اللہ نے یوں آسان بنایا کہ جنت کے دروازے کھول دیے، اور اردگرد ماحول سازگار بنا دیا کہ انسان زیادہ عبادات کر سکے۔ تو پھر کیوں 94 فیصد لوگ رمضان کا اصل نہیں پا سکتے؟ ایک تو اس لیے کہ رمضان کو پارٹی کرنے کا مہینہ بنا لیا گیا۔ فلاں چیز کی ڈیل، فلاں پر سیل۔۔۔ 2015 میں رمضان کے مہینے کی ٹاپ سرچ Promotions, offers, discounts رہی۔ گویا کوئی فیسٹیول ہو۔

دوسری بڑی وجہ کہ باقی پورا سال کچھ کیا ہی نہیں ہوتا، عادتیں پختہ ہو چکی ہوتی ہیں۔ انہیں رمضان کے مطابق کرتے کرتے مہینہ گزر جاتا ہے اور انسان خالی ہاتھ ہوتا ہے۔ یوٹیوب کی 2015 کی ٹاپ ویورشپ جن موضوعات پر رہی:
Tv shows and comedy, cooking and recipes, religion and beliefs, gaming, auto and vehicles.
کامیڈی اور گاڑیوں کے شو دیکھتے وقت غالباً دماغ میں یہ ہوتا ہے کہ یہ بے ضرر ہیں۔ ٓاخری عشرے کے ٓاخری کچھ دن میں ویورشپ کم ہو جاتی ہے کیونکہ سب پھر سے عبادت کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔

کچھ غلط فہمیاں:
۔ میں ٓاخری دنوں میں عبادت کروں گا۔ پچھلی کسر بھی نکال دوں گا
۔ رات بھر عبادت کرتا ہوں، دن بھر سوؤں گا
۔ جو جی چاہے کھاؤں، اس سے فرق نہیں پڑتا۔(ہیلتھی نہیں کھائیں گے تو انرجی لیول ڈاؤن ہو جائے گا۔ یہ چیز عبادات میں مخل ہو گی)

یہ بھی پڑھیے:
رمضان المبارک، قرآن مجید اور کریش کورس

کیا نماز تراویح آن لائن ہوسکتی ہے؟

راہزن!! ،رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی سلسلہ ، پہلی قسط

رمضان المبارک: مسلمان خاتون کو کیا کرناچاہئے؟

تمباکونوشی سے نجات!رمضان المبارک کے اہم ترین موقع سے فائدہ اٹھائیے

۔ تراویح فرض نہیں تو کیا ضرورت ہے پڑھنے کی (جبکہ خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بہت تاکید کی اور تمام صحابہ اور اسلاف کا طریقہ رہا ہے)
۔ آخری عشرہ عید کی تیاری کروں گا (حالانکہ یہ رمضان کا فائدہ اٹھانے کا ٓاخری چانس ہوتا ہے اور انہی دنوں پوری پوری رات بازار کھلے ہوتے ہیں اور لوگوں سے بھرے ہوتے ہیں)

Whats the secret quality of top performers?
کوئی بھی کام مستقل کرنا۔ چاہے تھوڑا ہو، بنیادی ہو، لیکن مستقل ہو۔ یہ نہ ہو کہ شروع رمضان میں بہت موٹیویٹد اور پانچ سات دن کے بعد جذبہ ماند نہ پڑ جائے اور پھر ستائیسویں شب پر ہوش میں ٓائیں۔ جتنی ول پاور زیادہ ہو گی، اتنا ہی عمل مستقل ہو گا۔

پہلا عشرہ:
روٹین بنائیں۔ روٹین کی عادت ڈالیں۔ Distractions سے بچیں۔
دوسرا عشرہ:
روٹین جاری رکھیں۔ زیادہ تھکنے سے بچیں۔
تیسرا عشرہ:
انرجی برقرار رکھیں (اچھا ہیلتھی کھائیں پیئیں)
خود کو مقصد سے ہٹنے نہ دیں۔ روٹین متوازن ہو۔ مثبت عادات پیدا کریں۔ تھکان سے بچیں۔ ہیلتھی کھائیں۔

(یمین الدین احمد کی ورکشاپ سے اہم نکات، پچھلے سال یہ ورکشاپ اٹینڈ کی تھی۔ اس سال تو بحکم الہی بازار بند ہوں گے تو مارے بندھے گھر پر رہنا پڑے گا)

یہ بھی پڑھیے:
رمضان الکریم : دلوں‌میں گلاب کیسے اُگ سکتے ہیں؟

صرف پیٹ کا روزہ رکھنے والا میٹرریڈر

چڑی روزہ

چند غلطیاں جن سے ہمیں بہرصورت بچنا چاہئے


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں