رضوان رانا، اردوکالم نگار

دعا سے آغاز

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

شروع اس ذات کریم و رحیم کے نام سے جو دلوں کے بھید تک سے واقف ہے.
اپنے الفاظ کو قلم کے ذریعے ورق پر اتارنا اور دوسروں تک پہنچانا یقیناً ایک آرٹ ہے کہ وہ قارئین کے دل میں اتر جائیں.

میں نہ تو اچھا مقرر ہوں اور نہ اچھا لکھاری مگر میرے پیارے دوست عبیداللہ عابد کے بہت اصرار پر قلم اٹھانے کا وعدہ کر بیٹھا ہوں جو پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے مجھے بادبان کے لیے لکھنے پرراضی کرنے کی کوشش کر رہے تھے.

بے شک کسی بھی اچھے کام کا آغاز اگر دعاء اور اللہ سبحان و تعالی کے بابرکت ذکر سے کیا جائے تو آپ میں اسکی استقامت اور زات باری تعالی کیطرف سے ہمت شامل حال ہو جاتی ہے.

میں آغاز کرتا ہوں ( آپ کی آواز ) کا اللہ تعالی کے بابرکت نام سے اور بے پناہ تعریف سے جو صرف اور صرف اسی کے لائق اور شایان شان ہے اور اس دعاء کے ساتھ کہ یااللہ! ہمارے بزرگوں اور مرحوم والدین کی مغفرت فرمائیے اور ان کو قبر کے عذاب سے اور ہر قسم کی سختی سے بچائیے اور اپنے فضل و کرم والا معاملہ فرمائیےاور ہمارے عزیز و اقارب میں بہن بھائیوں میں رشتے داروں میں جو بھی چھوٹی سے چھوٹی بیماری اور بڑی سے بڑی بیماری میں مبتلا ہیں اس سے ان کو صحت و شفا ئے کاملہ عطا فرمائیے اور ہمیں معاف کر دیجئے کیوں کے آپ کے سوا کوئی نہی جو ہمیں معاف کر سکے.

یا رحمان و رحیم
ہمارے جتنے اپنے اور جاننے والے اس دینا سے جا چکے ہیں ان سب کو بھی معاف کر دیجئے اور ان کو جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائیے ، ہمارے ملک پاکستان اور بقیہ دُنیا کو وبائی آفات نے گھیرا ہوا ہے اُس سے تمام انسانوں کو اپنی رحمت کے صدقے نجات دلا دیجئے.

بے شک یہ دنیا عارضی ہے ہمیں اور ہمارے دوستوں، بچوں، بچیوں، عزیزو اقارب رشتے داروں اور دوست احباب کو اس کے عذاب سے بچالیجئے اور ہر قسم کے شر سے بری نظر سے حاسدوں کے حسد سے بچائیےاور اپنے حفظ و ایمان اور پناہ میں رکھئیے.ہمیں نماز قائم کرنے کی توفیق عطاء فرمائیے اور ہمیں رزق حلال عطاء فرمائیے برکت و فروانی کے ساتھ اور ہمیں دوسروں کی مدد کرنے والا بنائیے.

یا اللہ کریم ! ہم سے جو گناہ ہو گئے ہیں ان پر ہمیں معاف فرمائیےاور ہم سب پر رحم کیجئے.
ہم سب کے پیارے اللہ! اپنے حبیب کے صدقے جو لوگ گھروں یا ہسپتالوں میں بیمار ہیں ان سب کو صحت عطاء فرمایئے اور ہم سب کو دنیاو آخرت کی تمام بھلائیاں عطاء فرما دیجئے.
رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ هَدَيۡتَنَا وَهَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ رَحۡمَةً ‌ ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡوَهَّابُ‏*
ترجمہ : اے رب ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر بعد اس کے کہ تو نے ہمیں ہدایت دی اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا کر بیشک تو ہے بڑا دینے والا۔
آمین یا رب العالمین

یقیناً اس وقت دنیا ایک انجانے خوف اور آزمائش سے دو چار ہے۔ ہر طرف کرونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ چین سے نکلنے کے بعد یہ وباء ہر ملک میں ڈیرے ڈال چکی ہے حتی کہ اپنے آپ کو سپر پاور کہنے والے بھی ایک ایسے ان دیکھے کیڑے کے ہاتھوں چاروں شانے چت ہو چکے ہیں جو خوردبین سے بھی بہ مشکل نظر آتا ہے۔ ہر کوئی بھانت بھانت کی بولی بول رہا ہے نہ کسی کے پاس اس کا علاج ہے اور نہ کوئی دوا بس ہر طرف خوف و ہراس کا عالم ہے.

ابھی تک لاک ڈاؤن اور سیلف آئسولیشن ہی ایک طریقہ ہے اس بیماری کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کا مگر یہ بھی اتنا کارگر ثابت نہیں ہوا، ابھی تک کے اعدادوشمار دیکھ کر۔

اگلا کالم انشاء اللہ کرونا ، لاک ڈاؤن اور پاکستان کی موضوع پر لکھوں گا اور آپ یہ سن کر اور پڑھ کر حیران رہ جائیں گے کہ ہم مکمل طور پر پھنس چکے ہیں، ایک ایسے جال میں جو ہم انسانوں کا اپنا بنا ہوا تھا۔ بعض لڑائیاں شروع کرنا تو انسان کے بس میں ہوتی ہیں لیکن اس کا اختتام مکمل طور پر کسی اور طاقت کے ہاتھ میں چلا جاتا ہے جہاں نہ پلاننگ کام آتی ہے نہ تدبیر کارگر ہوتی ہے۔!!!


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں