مشرقی لندن کی مسجد اور بی بی سی ریڈیو

اذان، خطبہ اور نمازجمعہ، بی بی سی ریڈیو پر تاریخ میں پہلی بار

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

تاریخ میں پہلی بار بی بی سی ریڈیو نے برطانیہ کے مسلمانوں کے لئے اذان، خطبہ جمعہ اور پھر نماز جمعہ نشر کرنا شروع کردیا ہے، گزشتہ جمعۃ المبارک کو بی بی سی ریڈیو کے 14 مقامی سٹیشنوں پر مختلف امام حضرات نے باقاعدہ خطبہ جمعہ دیا جس میں انھوں نے پہلے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کی، اس کے احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سنائیں، ان کی تشریح کی، بعدازاں نماز بھی پڑھائی۔

بی بی سی ریڈیو نے اذان، خطبہ اور نمازجمعہ ان علاقوں میں نشر کی جہاں مسلمان بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔
ان میں لیڈز، شیفلڈ،لنکاشائر، مانچسٹر، دی ویسٹ مڈلینڈز،لیسیسٹر،سٹوک، ڈربی، نوٹنگھم، کونٹری، واروکشائر، تین کائونٹیز، مرسیسائیڈ،برک شائر اور لندن شامل ہیں۔

بی بی سی نے یہ اقدام کورونا وائرس کے باعث برطانیہ کی تمام مساجد بند ہونے کے بعد کیا۔ بی بی سی مقامی ریڈیو کے سربراہ کرس برنز نے کہا کہ لوکل ریڈیو کا مقصد عوام سے رابطہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس ہفتہ وار اذان سے آئسولیشن کے دنوں میں مسلمانوں کو ایک ہونے کا احساس دلانے میں مدد ملے گی۔

یادرہے کہ دنیا بھر میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں برطانیہ بھی شامل ہے جہاں اب تک 9ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

آئیندہ میں بھی برطانیہ میں ہر جمعہ کو صبح 5 بجکر 50منٹ پر بی بی سی کے 14مقامی ریڈیو اسٹیشن پر برطانیہ کے اکثر علاقوں میں عوام خطبات اور نماز سے قبل اذان سن سکیں گے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں