بھارت، آرمی کمانڈوز

مقبوضہ کشمیر: بھارت کو بڑا نقصان، 8 انڈین کمانڈوز مارے گئے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے ایک حملے میں آٹھ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ، دوسری طرف بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچ دراندازوں کو ماردیاگیا۔ جبکہ مقبوضہ وادی میں تعینات مزید دو بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی ہے۔

بھارت کی فوج کو مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن کے دوران بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، کشمیری مجاہدین نے ایک حملے میں آٹھ انڈین کمانڈوز ہلاک کردیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملہ کپواڑہ میں جاری بھارتی فوجی آپریشن کے دوران ہواجس میں بھارتی فوج کے جونیئر کمیشن آفیسر سمیت 8اہلکار مارے گئے۔

”ٹائمز آف انڈیا“ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی اسپیشل کمانڈو فورس کے پانچ کمانڈوز دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن کے دوران جاسوس ڈرون طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا، بھارتی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ دراندازوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سے کیرن سیکٹر پہنچایا گیا تھا۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی کے بانڈی پورہ اور سامبا ڈسٹرکٹ میں انڈیا کے دو فوجیوں نے خودکشی کرلی ، ستیندرا کمار نامی فوجی اہلکار نےبانڈی پورہ کے راشڑیہ کیمپ میں خود کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ، دوسرے فوجی نے سامبا ڈسٹرکٹ میں واقع بارڈر روڈ کیمپ میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ، ان دونوں کی خودکشی کے بعد جنوری 2017ء کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 449ہوگئی ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں