بورس جانسن، وزیراعظم برطانیہ

برطانوی وزیراعظم کی حالت تشویشناک، ڈومنک راب قائمقام وزیراعظم

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

کورونا وائرس میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حالت تشویشناک ہونےکے بعد انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیاہے۔ تاہم ابھی انھیں وینٹی لیٹر پر نہیں رکھاگیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دفتر 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے ایک ترجمان کے مطابق وزیراعظم کو سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل پیش آرہی تھی، پیر کا سارا دن انھوں نے انتہائی تیز بخار اور سانس کی شدید تکلیف میں گزارا، انھیں آکسیجن فراہم کی جاتی رہی لیکن اس کے بعد میڈیکل ٹیم نے فیصلہ کیا کہ انھیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیے بغیر چارہ نہیں۔

وزیراعظم بورس جانسن نے انتہائی نگہداشت یونٹ میں جاتے ہوئے وزیر خارجہ ڈومنک راب سے کہا ہے کہ وہ جہاں ضرور ہو، ان کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ انھوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے روزانہ کے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ وزیراعظم کے پیچھے ایک مضبوط ٹیم موجود ہے جو ان کے منصوبوں کے نفاذ کے لیے تیزی سے کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:
کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، کیسز اور اموات کی شرح میں‌ کمی

فیس بک نے حکومت کو لوگوں کا اتاپتا بتانا شروع کردیا

یادرہے کہ دس روز قبل بورس جانسن معمول کے چیک اپ کے لئے ہسپتال گئے جہاں ان میں کورونا وائرس کی علامات دیکھتے ہوئے انھیں ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں