سپین،جرمنی، فرانس، اٹلی، برطانیہ،ایران، بلجئیم اور سوئٹرزلینڈ میں بھی طوفان تھم نہ سکا
دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں مزید 76 ہزار 872 افراد کا اضافہ ہوگیا جبکہ مجموعی طور پر دنیا میں مزید 4,890 افراد موت کے گھاٹ اترگئے۔ کورونا طوفان بدستور سب سے زیادہ مغربی ممالک کو متاثر کررہاہے۔ دنیا کے مجموعی طور پر 935,197 کیسز میں سے 756743 کا تعلق امریکا، اٹلی، سپین، چین، جرمنی، فرانس، ایران، برطانیہ، سوئٹرزلینڈ اور ترکی سے ہے۔ دوسرے الفاظ میں دنیا بھر میں 81 فیصد مریض مذکورہ بالا دس ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد امریکا میں ہیں جن کی تعداد 215,003 ہے۔ دوسرے نمبر پر اٹلی(110,574)، تیسرے پر سپین (104,118)، چوتھے پر چین(81,554)، پانچویں پر جرمنی (77,981)، چھٹے پر فرانس (56,989)، ساتویں پر ایران (47,593)، آٹھویں پر برطانیہ (29,474)، نویں پر سوئٹزرلینڈ (17,768)اور دسویں پر ترکی (15,679) ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ نئے کیسز امریکا میں (26,473)میں ریکارڈ ہوئے،دوسرے نمبر پر سپین(8,195)، تیسرے نمبر پر جرمنی (6,173)، چوتھے نمبر پر فرانس (4,861)، پانچویں پر اٹلی (4,782)، چھٹے پر برطانیہ (4,324)، ساتویں پر ایران (2,988)، آٹھویں پر ترکی (2,148)اور نویں پر بلجئیم (1,189) اور دسویں پرسوئٹرزلینڈ (1163) اور برازیل(1163) میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے:
کورونا وائرس: 91 فیصد غیرمسلم شکار ہوئے، مسلمان 9 فیصد
کورونا وائرس،عمران خان حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟
امریکا میں وائرس کا شکار ہونے والوں کی رفتار دوگنا ہوگئی ہے، اس وقت پوری دنیا کے مجموعی متاثرین کا 23 فیصد حصہ امریکیوں پر مشتمل ہے۔ سپین میں بھی وائرس کا شکار ہونے والوں کی شرح کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔ جرمنی میں لوگ جس قدر تیزی سے وائرس کا شکار ہورہے ہیں، خدشہ ہے کہ اگلے دو، تین روز میں وہ چین سے آگے ہوجائے گا۔ وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ترکی ایک نیا اضافہ ہے۔ وہ مجموعی کیسز میں بھی دسویں نمبر آگیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی زیادہ کیسزکے گراف میں اس کا آٹھواں نمبر ہے۔