اینادولو جیٹ، ترک ائرلائن کا جہاز

دبئی تک کا حیرت انگیزسستا سفر، ٹکٹ صرف 338 روپے میں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اب دبئی تک کا سفر اس قدر سستا ہوجائے گا!
جی ہاں! صرف 9 درہم یعنی 338 پاکستانی روپے میں ٹکٹ ملے گا۔
ممکن ہے کہ آپ کو اب بھی یقین نہ آئے تاہم یہ حقیقت ہے۔ 29 مارچ 2020 سے ایسا ہی ہوگا۔

ترکی میں نجی نئی ایئرلائن نے دبئی کے سفر میں حیرت انگیز کمی کرکے شہریوں کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ترکی کی نئی نجی ایئرلائن نے اپنی لانچنگ کے ساتھ ہی دبئی کے سفر میں حیران کن کمی کرتے ہوئے سفر 9 درہم (338 پاکستانی روپے) کردیا۔

ترکی کی نئی ایئرلائن کا نام اینادولو جیٹ ہے اور یہ اپنی نئی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز 29 مارچ 2020 کو استنبول، سبیہ گوکین اور انقرہ ایسن کے ہوائی اڈوں سے ہوگا۔

اینادولوجیٹ کی پروازیں جرمنی، آسٹریا، آذربایجان، یو اے ای، بحرین، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، جارجیا، نیدرلینڈز، برطانیہ، اسپین، سوئیڈن، اٹلی، کویت، روس، سعودی عربیہ کے علاوہ 21 دیگر ممالک میں جائیں گے۔

اب آپ یہ سوچئے کہ اگر اس ترک ائرلائن نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کا سفر شروع کردیا تو کتنا سستا ٹکٹ ہوگا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں