’’سیکولرزم مباحث اور مغالطے‘‘کتاب

’’سیکولرزم: “مباحث اور مغالطے‘‘

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

مغربی اقوام طاقت اور دولت کی بل پر دراصل اپنی آئیڈیالوجی مسلط کرکے دوسری تہذیبوں کو فنا کے گھاٹ اتار کر غُلامی کی شکنجے میں کس رہی ہیں.

اِس مقصد کیلئے وہ کبھی روشن خیالی کا نعرہ بُلند کرتی ہیں کبھی اِنسان دوستی کا مصرعہ اٹھاتی ہیں کبھی لبرلزم کا طوفان برپا کرتی ہیں اور کبھی سیکولرزم کا ڈھول پیٹتی ہیں. موجودہ زمانے میں من پسند تشریحات، نت نئے ماڈلز اور مختلف نقابوں میں ملفوف کرکے پیش کرتی ہیں. یعنی اِس تہذیبی و فکری یلغار کو اگر ایک لفظ میں سمویا جائے تو وہ ہے “سیکولرزم” جو ہر جگہ ضرورت کے مطابق مختلف روپ ڈھال لیتا ہے مگر بُنیادی طور پر ہی ایک، جس کا ہدف اخلاق، مذہب اور اِنسانی اقدار ہیں.

یہ سارا کام تعلیم، پروپیگنڈے اور ابلاغ عامہ کے ذریعے کیا جا رہا ہے جس کی سرپرستی عالمی قوتیں جبکہ پشت پناہی بین الاقوامی ادارے اور ظالم قومی حکومتیں کر رہی ہیں. مغرب کا یہ فکری حملہ اِس کے فوجی اور معاشی حملے سے بھی زیادہ شدید تر ہے. سچی بات یہ ہے کہ اِس حملے کا جواب اَب سستی نعرہ بازی، کھوکھلی سخن سازی، بے سروپا تقریروں اور بے مغز قلم کاری کے ذریعے ممکن نہیں ہے. اِس کام کے لئے انتہائی ٹھوس کام کرنے کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی ہے.

یہ گراں قدر تصنیف اور دیرپا اثر پذیر کاریگری صرف طارق جان ہی کر سکتے ہیں. مصنف نے یہ کتاب نہایت دِل سوزی مدلل اور موثر انداز سے لکھی ہے جس میں دورِ حاضر کے مرکزی و فکری موضوعات کو حسنِ و خُوبی سے زیر بحث لایا گیا ہے.

الغرض چند الفاظ میں جدید اسلوب پر تیار کردہ اِس گراں قدر اور نادر کاوش کو بیان نہیں کیا جا سکتا البتہ “بُکس آن وہیلز” کے ذریعے ٹوٹل 645 صفحات، پر مشتمل 750 روپے پر سادہ مگر جاذبِ نظر (ڈیلکس) سر ورق کے ساتھ اِس بیش قیمت اور عظیم الشان کاوش کو گھر کی دہلیز پر آپ حاصل کر سکتے ہیں۔

نوٹ: اس کتاب کی اُردو یا انگریزی کاپی آرڈر کرنے کے لیے اپنا نام، مکمل پتہ، موبائل نمبر اور ڈیمانڈ درجہ ذیل نمبر پر آپ بھیج سکتے ہیں. شکریہ
https://www.facebook.com/bowpakistan/
03009004124
03139255704(whatsapp)


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں