ارجن درخت اور اس کے پتے

دل کے امراض سے نجات پانے کے لئے ارجن کا قہوہ پیجئے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

بشارت حمید۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریباً ایک ماہ قبل ایک دوست کی کال آئی کہ میری والدہ کو دل کا مسئلہ ہے چند قدم چلنے پر سانس پھول جاتا ہے، ڈاکٹرز کہتے ہیں اینجیوگرافی ہوگی لیکن شوگر اور گردوں کی تکلیف بھی ہے، پہلے ان کو کنٹرول کرنا پڑے گا اس کے بعد اینجیوگرافی کے ذریعے معلوم ہوگا کہ کہاں اور کتنی بلاکیج ہے۔

مجھے کال کرنے کا مقصد یہ تھا کہ میں نے کچھ عرصہ قبل اپنی مسز کے ہارٹ اٹیک کے بعد اپنے تجربات پر ایک آرٹیکل لکھا تھا تو یہ دوست مجھ سے مشورہ لینا چاہ رہے تھے کہ اس صورتحال میں کیا کریں۔

میں نے انہیں مشورہ دیا کہ کیونکہ ابھی اینجیوگرافی تو ہو نہیں سکتی اور اس مسئلے کا ایلوپیتھی علاج (یعنی سٹنٹ یا بائی پاس) بھی ڈاکٹرز شروع نہیں کر سکتے اس لئے فی الحال اپنے علاقے میں ارجن کے درخت کا پتہ کریں اور اس کے تنے کی چھال منگوا لیں۔۔ ماں جی کو روزانہ ایک بار خالی پیٹ اس چھال کے ایک ٹکڑے کا قہوہ بنا کر دو تین ہفتے کیلئے دیں باقی اللہ کرم کرنے والا ہے۔

قہوہ شروع کرنے کے آٹھ دس دن بعد کال کرکے حال پوچھا تو دوست نے بتایا کہ کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ خیر انہوں نے قہوہ جاری رکھا۔۔ کل اس دوست کی کال آئی اور اس نے خوشی سے یہ اطلاع دی کہ اب طبعیت پہلے سے کافی بہتر ہے۔

ماں جی کے بیڈ سے باتھ روم بیس پچیس فٹ دور ہے پہلے اتنا فاصلہ بھی ایک ہی بار میں طے نہیں ہوتا تھا اور سانس پھول جاتا تھا، بیچ میں کچھ دیر بیٹھ کر پھر باتھ روم تک پہنچتی تھیں اور اب ماشااللہ بغیر سانس پھولے باتھ روم تک پہنچ جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلے پٹھوں میں کھنچاو بھی رہتا تھا وہ بھی اب ٹھیک ہو گیا ہے۔

الحمدللہ ! یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ایک دیسی ٹوٹکہ ان کے لئے بھی مفید ثابت ہوا۔ یہاں باقی احباب کے فائدے کیلئے شئیر کر رہا ہوں کہ اگر کوئی آپ کی فیملی میں دل کا مریض ہے تو سٹنٹ ڈلوانے یا بائی پاس آپریشن کروانے سے قبل ایک بار دو تین ہفتوں کیلئے یہ قہوہ پلوائیں شاید کہ اللہ اسی سے شفا دے دے۔

یہ ٹوٹکہ کئی احباب نے استعمال کیا ہے اور ان کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں