فائیور، فری لانسر اور اپ ورک پر ہزاروں پاکستانی کامیابی سے اپنی گرافک ڈیزائننگ کی خدمات سیل کر رہے ہیں
سہیل بلخی۔۔۔۔۔
اگر کوئی اسکل نہیں ہے اور گھر بیٹھ کر خود سے کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تو گرافکس ایک اچھا انتخاب ہے۔ سافٹ وئیر انسٹال کیجئیے اور اردو،ہندی، انگریزی میں یوٹیوب پر وڈیوز دیکھ کر سیکھیں۔ گرافکس ڈیزائنر کو ہر جگہ ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔
کیونکہ یہی وہ انسان ہوتا ہے۔ جو انسان کے تخیل کو ایک وجود کی شکل دیتا ہے۔اسی لئے گرافکس ڈیزائننگ میں وہ لوگ زیادہ کامیاب رہتے ہیں جو تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوں۔ اگر آپ کو بھی آرٹ سے پیار ہے اور تخلیقی ذہن کے مالک ہیں۔ تو بلاشبہ گرافکس ڈیزائننگ آپ کے لئے بہترین انتخاب ہے۔
فائیور ، فری لانسر اور اپ ورک پر ہزاروں پاکستانی کامیابی سے اپنی گرافک ڈیزائننگ کی خدمات سیل کر رہے ہیں۔
گرافکس ڈیزائننگ میں صرف لوگو ہی نہیں ہوتے ہیں بلکہ اس میں بینزر، فیس بک ، ٹویٹر، انسٹا گرام پروفائل اور پیج کور بھی شامل ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ کمرشل ایڈورٹائزنگ بینرز، وزٹنگ کارڈز، بروشرز، پمفلٹز، بھی شامل ہوتے ہیں۔
تصاویر کی ایڈیٹنگ اور ان کو السٹریٹ مطلب تخیلاتی بھی کی جاتی ہے۔اور لوکل مارکیٹ میں شادی کارڈز، دعوت نامے ، فوڈ پروڈکٹ کورز فلیکس اور مختلف پرنٹنگ سے متعلق اشیاء ڈئزائن کی جاتی ہیں۔
گرافکس ڈیزائننگ سوفٹ وئیرز:
کورل ڈرا: کورل ڈرا پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سوفٹ وئیر ہے۔ اور ایک ویکٹر بیس پروگرام ہے۔ ویکٹر کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اسکا سائز بڑا کرنے پر اس کے پکسل نہیں پھٹتے ہیں۔ لوگو ، ڈیزائننگ، بڑے بڑے بینرز اور فلیکس کے لئے یہ بہترین سوفٹ وئیر ہے۔کورل زیادہ تر ہائی ریزولیشن پرنٹنگ کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
ایڈوب فوٹو شاپ:
ایڈوب فوٹو شاپ تصاویر کی ایڈیٹنگ کے لئے ایک بہترین سوفٹ وئیر ہے۔لوگو ڈیزائننگ، ویب بینرز، کورز، زیادہ تر اسی سوفٹ وئیر میں بنائے جاتے ہیں۔
ایڈوب السٹریٹر:
موجودہ دور میں ایڈوب السٹر کورل ڈرا کاایک بہت بڑا حلیف ہے۔ ایڈوب السٹریٹر بھی ویکٹر بیس پرپروگرام ہے۔ لوگو ڈیزائننگ، ویکٹر گرافکس اور السٹریشن کے لئے ایک بہترین پروگرام ہے۔