پاکستانی وزیراعظم عمران خان

عمران حکومت نے نوازشریف حکومت کی نسبت مہنگائی زیادہ کی: سروے پول

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

پچھتر(75) فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورحکومت میں میاں نوازشریف
کے دورحکومت کی نسبت مہنگائی میں زیادہ اضافہ ہواہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ہونے والے رائے عامہ کے ایک جائزے میں 75 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کے مقابلے میں عمران خان کے دور حکومت میں مہنگائی کی شرح میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

عمران خان نے نوازشریف کی نسبت زیادہ مہنگائی کی، سروے پول

رائے عامہ کے اس جائزے میں مجموعی طور پر 15,480 سے سوال پوچھاگیا کہ کیا نوازشریف کے مقابلے میں عمران خان کے دور حکومت میں مہنگائی کی شرح میں زیادہ اضافہ ہوا ہے؟

پچھتر(75) فیصد یعنی 11,647 پاکستانیوں نے اس سوال کا جواب "ہاں” میں یا جبکہ 25 فیصد یعنی 3,833 نے جواب "ناں” میں دیا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں