پاکستانی فوجی اپنی یونیفارم میں

پاکستانی فوج کے غازیوں شہیدوں کے ساتھ ہیں ہم!!

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

بشریٰ نواز۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمالی وزیرستان میں پاکستان آرمی کے آفیسرز اور جوانوں کی شہادت کی خبر سن کر دل کو بڑا دھچکا لگا۔ اس وطن عزیز کی خاطر شہدا کی لاتعداد قربانیاں! یہ سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔

کراچی میں امن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے کونے کونے میں امن کے حصول کے لئے پاکستان کے عسکری اداروں نے اپنا خون بے دریغ بہایا۔ اس کی قدروقیمت وہی لوگ جان سکتے ہیں جنہوں نے غلامی کے چند ایام کہیں گزارے ہوں۔

نہایت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ھے کہ ۔۔۔
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے!!!!
سوال یہ ہے کہ یہ چراغ کون ہے؟

کسی بھلے مانس شاعر نے کہا تھا
میرے ہی ہاتھ کے تراشے ہوئے پتھر کے صنم
آج بت خانے میں بھگوان بنے بیٹھے ہیں

اللہ پاک ہداہت دے ان احسان فراموش اور بے حمیت لوگوں کو جو گزگز بھر کی زبانیں دراز کرکے ان اداروں کے خلاف باتیں کرتے پھرتے ہیں کہ فوج کھا گئی اس ملک کو یا فوج ہی کی حکومت ہے اس ملک پر، یاپھر فوج کی فلاں کٹھ پتلی۔۔۔۔

اور نہ جانے کیا کیا اول فول بکے جاتے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں‌کہ دراصل یہی ان دہشت گردوں کے سہولت کار اور معاون ہیں۔ پاکستان میں ہونے والی اس گولہ باری کے پیچھے ایسے مکروہ اور بے شرم چھپے ہوئے ہیں جنھیں‌اس ملک کی ترقی گوارہ نہیں ہے کیونکہ انھیں علم ہے کہ ملک میں امن اگر ہوگا تو کچھ ترقی بھی ہوگہ۔

کچھ عرصہ سے کچھ لوگ دشمنوں کا بیانیہ دہرارہے ہیں جس کا نقصان ریاست کو پہلے بھی ہوا اور اب بھی ہورہا ہے۔ انہی کی وجہ سے ملک TFTP کی گرے لسٹ پڑا اور انہی کی وجہ سے بلیک لسٹ میں شامل ہونے کا اندیشہ ہے۔

میں سمجھتی ہوں‌ کہ ان لوگوں کو اتنی مہلت نہیں ملنی چاہیے تھی اب جبکہ یہ کافی جڑیں مار گئے ہیں۔ ذرا احتیاط کی ضرورت ہے۔ اب نہایت دانشمندی سے ان کی قوت کو ختم کرنا ہوگا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں