پاکستانیوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو کے پی کے حکومت کا یہ مطالبہ مان لینا چاہئے کہ مفتی منیب الرحمن کی جگہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی بنادیا جائے۔
روزنامہ ایکسپریس کے زیراہتمام رائے عامہ کے ایک جائزے میں 38,351 افراد سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کے پی حکومت کی جانب سے مفتی منیب الرحمن کی جگہ مفتی مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چیئرمین ہلال کمیٹی بنانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں؟
75 فیصد یعنی 28,951 پاکستانیوں نے سوال کا جواب "ہاں” میں دیا جبکہ 25 فیصد یعنی 9,400 افراد کا جواب "نہیں” میں تھا۔
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے گزشتہ دنوں مطالبہ کیا تھا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کا چیئر مین بنایا جائے ، انھوں نے مفتی منیب الرحمان کو بھی مشورہ دیاتھا کہ وہ اب آرام کریں۔