Imran khan addressing in PTI meeting

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن کو صرف 2 ووٹوں کی ضرورت

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کیلئے صرف 2ووٹ چاہئیں، حکومت کے پاس6 ووٹوں کی عددی اکثریت ہے،اخترمینگل کے 4ووٹ نکل گئے، باقی دوتین ووٹ رہ گئے، پی ٹی آئی خود کہتی کہ ان کے پاس اکثریت نہیں ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک عدم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عددی اکثریت کے لحاظ سے پی ٹی آئی خود کہتی ہے کہ اکثریت نہیں ہے۔

6 ووٹ ہیں، 4 ووٹ اخترمینگل کی جماعت کے نکل گئے، اسد قیصر ویسے چھٹی پر ہیں۔ اللہ ان کو صحت دے۔اختر مینگل نے توکہہ دیا کہ میں بجٹ میں اپوزیشن کے ساتھ ہوں،اس کا مطلب اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے صرف 2ووٹ چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پچھلے پارلیمانی اجلاس میں اسد عمر اور فواد چودھری دونوں نہیں آئے تھے۔فواد چودھری شاید ناراض تھے۔

اصل پی ٹی آئی میں ایک گروپ بنا ہوا ہے، اسد عمر کو بھی اگلے دن تک پتا نہیں تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر نظام دوڑ رہا ہے۔ ایک بات ذہن میں رکھیں کہ عمران خان آخری سیاسی آپشن ہے، الیکشن توہونے نہیں ہیں۔اگر بجٹ کے دوران صورتحال اوپر نیچے ہوتی ہے ، توعمران خان توچودھری برادران کو وزارت دینی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے سامنے ایک اور بڑا بحران جنم لے رہا ہے، وہ بحران طاہر القادری کی جماعت کاہے، پاکستان عوامی تحریک کے وہ کارکنان جو احتجاج کرتے تھے۔
2014ء میں جب طاہر القادری پاکستان آرہے تھے تو پی اے ٹی کے کارکنا ن جو ان کے استقبال کیلئے جا رہے تھے،ان کی سرگودھا میں پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوگئی، 270کارکن گرفتار ہوگئے، دہشتگردی کے مقدمات درج ہوگئے۔107کارکنان کو 5سے 7سال کی دہشتگردی کے تحت سزا ہوگئی ہے،

عوامی تحریک میں ایک بے چینی پھیل گئی ہے۔وہاں خاموش آتش فشاں جنم لے رہا ہے۔ان سارے معاملات کو عمران خان نے نمٹانا ہے۔شاہد مسعود نے کہا کہ احتساب توپاکستان میں ہونا ہے، عمران خان بھی احتساب کے نعرے پر اقتدار میں آئے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جواحتساب کا پیغام آیا ہے وہ بہت بڑا ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں