ذیابیطس پر اگر قابو نہ پایا جائے تو دل، آنکھوں اور شریانوں سمیت صحت کے سنگین مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن ایک 65 سالہ افغان باشندے نے اس بیماری پر قابو پانے کے لیے مشکل راستہ چنا
کابل کے نور محمد قسیمی سے کا کہنا ہے کہ ورزش نے ان کی جان بچائی،انھیں عرصہ 20 برس سے شوگر کا مرض لاحق ہے، اکثراوقات ان کے خون میں شوگر کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ جاتی تھی، پھر انھوں نے مسلسل کوشش جدوجہد کرکے اپنے بلڈشوگر لیول کوکم کیا۔ ورزش سے یہ 120 تک پہنچ گیا۔
وہ کہتے ہیں کہ”میں نے کوئی خاص پرہیز نہیں کیا، میں گوشت،چاول اور میٹھا کھاتا ہوں، میں ہرچیز کھاتا ہوں۔ میں نے چیک نہیں کیا لیکن مجھے یقین ہے کہ میرا بلڈ شوگر لیول نارمل ہوگیا ہے”۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ورزش جسم میں اضافی کیلوریز جلا کربلڈشوگرلیول قابو کرنے میں مدد دیتی ہے لیکن یہ یقینی بنانے کے لئے کہ بیماری قابو میں رہے، مریض کو باقاعدگی سے اپنے ڈاکٹر کو معائنہ کرانا چاہئے۔
نورمحمد قسیمی کے معالج ڈاکٹرعارف سمیم،کابل کہتے ہیں :
” نورمحمد نے ورزش اور ڈائٹنگ شروع کی، ان کا بلڈشوگر لیول 120 تک پہنچا جو بہترین ہے۔ چند مہینے پہلے ان کا بلڈشوگر لیول 120 تھا جو اب 70 ہے”۔
نورمحمد پرعزم ہیں کہ وہ ورزش کے ذریعے اپنی ذیابیطس پر قابو رکھیں گے