کتنے فیصد پاکستانی روزانہ کتنے گھنٹے کتابیں پڑھتے ہیں؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

گیلپ اور گیلانی پاکستان کے رائےعامہ کے سروے کے مطابق صرف 9 فیصد پاکستانی کتب بینی کے شوقین ہیں جبکہ75 فیصد پاکستانی کتابوں سے دور رہتے ہیں۔

سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پرایک ہزار 178 مرد وں اور خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ’آپ دن میں کتنے گھنٹے کتاب پڑھتے ہیں (نصابی کتابیں ،مذہبی کتابیں، فکشن، ناولز ، میگزینز ، شاعری وغیرہ )؟

اس سوال کے جواب میں 16فیصدجواب ہندگان روازنہ ایک گھنٹہ ، 3فیصد دو گھنٹے،2فیصد تین گھنٹے ،2 فیصد چار گھنٹے ،2فیصد چار یا چار سے زائد گھنٹے کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں جبکہ 75فیصد کا کہنا تھا کہ وہ کتابیں ہی نہیں پڑھتے ۔

واضح رہے کہ گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ پاکستان کی مدد سے کیا گیا تھا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں