مائیں بچے کو جنم دیتے ہی بنائو سنگھار میں کیوں لگ جاتی ہیں؟ کیا آپ وجہ جانتے ہیں؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

مدثر محمود سالار۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواتین کے بناؤ سنگھارکے لیے سامان بنانے والی مشہور کمپنی کاسمیٹفی نے حال ہی میں ایک دلچسپ سروے کیا اور اس سروے کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد دو سے اڑھائی گھنٹے کے اندر مائیں میک اپ کرتی ہیں تاکہ اپنا آپ کیمرے کے سامنے خوبصورت دکھا سکیں۔

کئی خواتین کا کہنا ہے کہ یہ ایک یادگار موقع ہوتا ہے اور اس کی تصویر کشی بہت معنی رکھتی ہے۔جب بچہ بڑا ہوجائے تو ہم ان تصاویر کو دیکھ کر محظوظ ہوسکتی ہیں۔

ایک خاتون کا کہنا ہے کہ میک اپ کرنے سے مجھے اپنا آپ دوبارہ اچھا لگنے لگتا ہے، ایک مشقت بھری ڈلیوری کے بعد چہرے پر جو تھکن اور تکلیف کے اثرات ہوتے ہیں وہ میک اپ سے ختم کرکے اس لمحے کو انجوائے کرنا چاہیے۔

کئی کمپنیاں دلچسپ عنوانات کے تحت فوٹو سیشن کرتی ہیں مثلا اڑتالیس گھنٹے کا نومولود اور ماں، ایک اور دلچسپ عنوان نومولود بچہ اور نئی ماں ہے۔
اس فوٹو سیشن کی اجرت تین سو ڈالر سے پانچ سو ڈالر تک ہوتی ہے۔

ایک خاتون جنہوں نے بیٹی کو جنم دینے کے بعد چوبیس گھنٹے کی نومولود کے عنوان سے فوٹو سیشن کروایا، ان کا کہنا ہے کہ میں اس بات سے متفق ہوں کہ ماں کو میک اپ کرکے تصاویر بنوانی چاہیے کیونکہ میں سوشل میڈیا پر دیکھتی رہتی ہوں کہ بچے کی پیدائش کے بعد ماں کی تصویر تھکی ہوئی سی، بیماری کے تاثرات دیتی ہوئی پوسٹ کی جاتی ہے۔

خواتین نا صرف چہرے کا میک اپ کرتی ہیں بلکہ کئی مائیں ہئر ڈریسر کی خدمات بھی حاصل کرتی ہیں اور بالوں کے سٹائل بنواتی ہیں۔

اس نئے رجحان میں اشتہاری کمپنیاں بھی مختلف انداز سے تصویر کشی کرکے مارکیٹ میں مقابلے کی فضا بنارہی ہیں۔ نومولود اور ماں کی تصویر میں سب سے زیادہ اہم بچے کا صحت مند ہونا دیکھا جاتا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ بچہ صحت مند ہے تو ماں کی شکل بری نظر آئے۔ ماں بھی میک اپ کرکے خوبصورت دکھ سکتی ہے۔
(یہ نیویارک پوسٹ سے اخذ کیا ہے)


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں