عمران خان، وزیراعظم پاکستان

عمران خان کو سخت دھچکا،پاکستانیوں کی اکثریت نے انوکھاخیال ظاہرکردیا

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

پاکستانیوں‌کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کی اب تک کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیاہے۔

روزنامہ "ایکسپریس”ا ور "ایکسپریس نیوز” کے زیراہتمام رائے عامہ کے ایک جائزے میں ظاہر ہواہے کہ 73 فیصد پاکستانیوں کے خیال میں عمران خان کی حکومت عوام کو اب تک کوئی ریلیف نہیں دے پائی۔ تاہم 27 فیصد کا خیال مختلف ہے۔

رائے عامہ کی یہ جائزہ رپورٹ اس اعتبار سے اہم ترین ہے کہ عمران خان حکومت محض آٹھ ماہ بعد ہی عوامی حمایت سے محروم ہوتی نظر آرہی ہے۔ ممکن ہے کہ 73 فیصد پاکستانیوں میں وہ لوگ بھی شامل ہوں جنھیں اب بھی کچھ امید ہے کہ شاید عمران حکومت کچھ چمتکار دکھاجائے

لیکن ایسے لوگ بھی بڑی تعداد میں ہوں گے جو پہلے بھی کہتے تھے کہ تبدیلی عمران خان کے بس کی بات نہیں، یا عمران خان جن ساتھیوں کے کندھوں پر چڑھ کرایوان اقتدارمیں پہنچے ہیں، ان کی موجودگی میں وہ کوئی تبدیلی نہیں لاسکیں گے، ایسے لوگ بھی ان 73 فیصد لوگوں میں شامل ہوں گے جو ہمیشہ سے عمران خان کو اہل نہیں گردانتے تھے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں