ایرانی وزیرخارجہ مستعفی ہونے پر مجبور ہوگئے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ایرانی وزیرخارجہ محمد ظریف نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں اپنے منصب سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے، یادرہے کہ محمد ظریف نے ایران کے مغرب کے ساتھ جوہری معاہدے میں اہم ترین کردار ادا کیاتھا۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے:
” میں اپنی ناکامیوں پر معافی مانگتا ہوں”۔

ایرانی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان سیدعباس موسوی نے “ارنا” سے ایک انٹرویو کے دوران میں محمد ظریف کے استعفیٰ کی تصدیق کردی ہے۔ وہ 2013 سے اس منصب پر فائز تھے۔

یادرہے کہ جواد ظریف نے اتوار کو ایران کے قدامت پسند حلقوں کو تنقیدکانشانہ بنایاتھا اور کہا تھا کہ آزادی کامطلب دنیا سےالگ تھلگ رہنانہیں ہے۔ ہم سامراج کی سازش کےپیچھےچھپ نہیں سکتے،سامراجی قوتوں پراپنی تمام ناکامیوں کا الزام نہیں تھوپ سکتے،

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی “فارس” کا کہنا ہے کہ ابھی واضح نہیں کہ صدر روحانی نے وزیرخارجہ کا استعفیٰ منظور کیا ہے یا نہیں۔ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ صدرروحانی کوحکومت کےاندرسیاسی قدامت پسندوں کےدباؤکاسامناتھا۔ محمد ظریف نے اعلیٰ تعلیم امریکا کی یونیورسٹیوں سے حاصل کی،


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں