انڈے میں 2 زردیاں، کس بات کی نشانی ہوتی ہیں؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

مغربی دنیا میں لہسن کو خون چوسنے والے ویمپائر سے دور رکھنے کا موثر ذریعہ مانا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے کچھ حصوں میں کیلوں کو چھری سے کاٹنا بدشگونی سمجھا جاتا ہے؟

اور اگر چھری کی ہی بات ہو تو کچھ ممالک میں یہ بات بھی مانی جاتی ہے کہ کسی دوست کو کبھی چھری نہ دو۔

درحقیقت دنیا کے مختلف حصوں میں غذاﺅں کے حوالے سے متعدد توہمات پائے جاتے ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

لہسن
مغربی دنیا میں یہ سوچ عام ہے کہ لہسن ویمپائر سے بچانے میں مدد دیتا ہے جبکہ بری نظر سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

انڈے
انڈوں کو کچھ ممالک میں زرخیری کی علامت سمجھا جاتا ہے، لہذا وہاں کاشتکار اپنے کھیتوں میں انڈوں کے ٹکڑے اس توقع کے ساتھ رکھتے ہیں کہ فصل اچھی ہوگی۔ اسی طرح کچھ جگہوں پر یہ بات بھی مانی جاتی ہے کہ اگر انڈہ توڑنے پر دو زردیاں نکلیں تو اس کا مطلب ہے کہ شادی ہونے والی ہے یا جڑواں بچے ہوں گے۔

نمک
اسی طرح کچھ جگہوں پر نمک بکھیرنے کو برا شگون سمجھا جاتا ہے اور یہ بدقسمتی کی علامت مانی جاتی ہے۔

نوڈلز
چین میں لمبے نوڈلز لمبی زندگی کی علامت سمجھے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہاں نوڈلز کاٹنا برا شگون سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کا مطلب یہ لیا جاتا ہے کہ آپ نے اپنی زندگی کو چھوٹا کردیا ہے۔

چائے
اس کے حوالے سے یہ کہا جاتا ہے کہ اگر چینی سے پہلے دودھ شامل کردیا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی شادی نہیں ہوگی، اسی طرح کپ کی تہہ میں چینی کا حل نہ ہونا اس بات کی نشانی سمجھی جاتی ہے کہ آپ کسی کی محبت میں گرفتار ہیں۔

کافی
اگر کافی میں بلبلے موجود ہیں تو کچھ ممالک کے عوام کا ماننا ہے کہ انہیں چمچ سے پکڑ کر کھالیں، کیونکہ اس طرح غیرمتوقع ذرائع سے پیسے ملتے ہیں۔

مالٹے
اسی طرح کچھ ممالک میں اس پھل کے حوالے سے یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ اگر یہ پھل کسی اجنبی کو دیا جائے تو وہ آپ کی محبت میں گرفتار ہوجائے گا/گی۔

چاندی کے برتن
اگر آپ کانٹا زمین پر گرا دیں تو ایک خاتون گھر پر آئیں گی، چھری گرنے پر کوئی مرد آئے گا، چمچ گرنے پر کوئی بچہ آسکتا ہے، یہ بھی مغرب میں پائے جانے والی ایک عام توہم پرستی ہے۔

ہری مرچ
کچھ ممالک میں یہ مانا جاتا ہے کہ کبھی بھی ہری مرچ براہ راست کسی دوست کو نہ دیں، کیونکہ ایسا ہونے سے دوستی ٹوٹ سکتی ہے۔

چھری
چھری کے حوالے سے بھی کچھ مقامات پر مانا جاتا ہے کہ براہ راست کسی کو دینا تعلق ٹوٹنے کا باعث بن سکتا ہے، یعنی اسے کبھی تحفے کے طور پر بھی مت دیں۔

مونگ پھلی
اس گری کے بارے میں مغربی توہم پرستی یہ ہے کہ اگر کسی کام سے پہلے اسے کھایا جائے تو کارکردگی یا کھیل میں پرفارمنس بہت خراب ہوسکتی ہے۔

سیب
یہ یہودیوں کی توہم پرستی ہے کہ اگر ان کے نئے سال کے آغاز پر سیب کو شہد میں ڈبویا جائے تو یہ علامت ہے کہ آنے والا سال میٹھا ثابت ہوگا۔

پیاز
امریکا میں کچھ حلقے مانتے ہیں کہ اگر پیاز میں ایک سوئی یا پِن کو لگا کر کھڑکی کے پاس رکھ دیا جائے تو بری روحیں گھر سے دور رہتی ہیں۔

انگور
جنوبی امریکی ممالک میں یہ مانا جاتا ہے کہ اگر آدھی رات کو انگور کے 12 دانوں کو سال کے بارہ مہینے سے تشبیہ دے کر کھایا جائے تو جو دانہ میٹھا ہوا، وہ مہینہ اچھا ثابت ہوگا جبکہ کھٹا ہونے پر مہینہ برا ہوگا۔

کیلے
کچھ ممالک میں کیلوں کو کاٹنا بدقسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں