جماعت اسلامی اور MQM کے درمیان لڑائی، سٹی کونسل کا اجلاس میدان جنگ بن گیا

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

سٹی کونسل کراچی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی سے ایوان دنگل بن گیا ۔ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے ارکان آپس میں لڑ پڑے ۔

ہل پارک میں مسجد گرانے کے معاملے پر ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی آمنے سامنے آگئی ۔اجلاس کے دوران ایوان میں دونوں پارٹی کے ارکان نے ایک دوسرے پر تھپڑوں ، لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی ،اپوزیشن ارکان نے میئر کراچی کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا ۔

دوسری طرف میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔

وسیم اختر نے جماعت اسلامی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے لوگ مجھ پر حملے کے لیے ایوان میں غنڈے لائے تھے ۔

کراچی سٹی کونسل کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے ارکان ہل پارک میں مسجد شہید کرنے کے معاملے پر بات کرنا چاہتے تھے مگر میئر نے اجازت نہ دی۔ اس کے بعد ایوان دنگل میں تبدیل ہوگیا۔

لیاری کے یوسی چیئرمین حاجی مجید احتجاج کیلئے آگے بڑھے تو ہر طرف سے تھپڑوں کی بارش ہوگئی۔

اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کی رضا مندی سے ایم کیو ایم کے ارکان نے حملہ کیا۔ سٹی کونسل میں اپوزیشن نے میئر کراچی کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا جبکہ پندرہ قرار دادیں منظور کی گئیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں