ارسطو نے کہا تھا کہ بولنے والے کا کردار قائل کرنے کے تمام ذرائع میں سب سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔
رالف والڈو ایمرسن کہتے ہیں کہ کردار ذہانت سے بلند ہوتا ہے۔
کردار یعنی کیریکٹر لیڈر شپ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
لیڈر کون ہوتا ہے؟
نپولن بونا پارٹ کہتے ہیں کہ ایک راہنما امید کا سودا گر ہوتا ہے۔
جان سی میکسویل کے مطابق راہنما وہ ہوتا ہے جو راستہ جانتا ہو، اس پر خود چلتا ہو، اور دوسروں کو یہ راہ دکھاتا ہو۔
ٹونی بلیئر کے مطابق ’قیادت کا فن ‘ہاں’ کے بجائے ‘ناں’ کہنا ہے، کیونکہ ‘ہاں’ کہنا بہت آسان ہوتا ہے۔‘
لیڈرشپ کیا ہے؟
قیادت(Leadership) ایک فرد یا گروہ کی وہ صلاحیت ہے جس کے ذریعے اپنے پیروکاروں(Followers) یا کسی تنظیم(Organization)معاشرے(Society)یا ٹیم کی راہنمائی کی جاتی اور انہیں متاثر کیا جاتا ہے۔
مؤثر قائد میں خود اعتمادی (Self-Confidence) مضبوط ابلاغی و انتظامی مہارتیں(Strong Communication and Management Skills) تخلیقی سوچ (creative and innovative thinking) مستقل مزاجی، خطرہ مول لینے کا جذبہ، تبدیلی کو قبول کرنے کی صلاحیت اور بحران میں پُرسکون ردِعمل جیسی خصوصیات ہوتی ہیں۔
لیڈر شپ کی تعریف کا خلاصہ دو الفاظ میں ہے، حوصلہ افزائی کرتی ہے اور نتیجہ حاصل کرتی ہے۔
دنیا بھر میں کی گئی متعدد ورکشاپس میں زیادہ تر لوگ اپنے کردار کو اہم تر سمجھتے ہیں۔ شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا میں کیے گئے فوکس گروپس میں قائدین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ لیڈر شپ میں ناکامی زیادہ تر کردار کی کمی کی وجہ سے ہوتی تھی، نہ کہ صلاحیت کی وجہ سے۔
بنیادی تصور یہ ہے کہ کردار کی مضبوطی حالات کی محتاج نہ ہو، بلکہ مختلف حالات میں فیصلے کرتے وقت اسی مضبوط کردار پر انحصار کیا جائے۔ یہی ارسطو کی (Practical Wisdom) "عملی حکمت” ہے۔
کردار ہمیشہ تشکیل پا رہا ہوتا ہے جب ہم کام میں مصروف ہوتے ہیں، ہمارے خیالات، الفاظ، اور اعمال ہماری عادات اور کردار میں ڈھل رہے ہوتے ہیں۔ کردار ایک بنیادی عادت (Meta-Habit) ہے جو تمام دیگر عادات کی رہنمائی کرتی ہے۔ ہمیں اسے صرف اپنے اوپر اثر انداز نہیں ہونے دینا چاہیے، بلکہ شعوری طور پر کردار کی آگاہی، ترقی، اور اطلاق کو اپنانا چاہیے۔
بہت سے وسائل موجود ہونے کے باوجود، اب وقت آ گیا ہے کہ کردار پر صرف بات کرنے سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کیے جائیں اور کردار قیادت (Character Leadership) کے لیے حقیقی وابستگی کا مظاہرہ کیا جائے۔
تبصرہ کریں