ترکیہ کے یوم خود ارادیت کے موقع پر 8 سے 16 برس تک کے بچوں کے لیے مقابلہ مصوری

·

سفارت خانہ جمہوریہ ترکیہ اور ترک مرکز ثقافت یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ نے پاکستانی بچوں کے لیے مصوری کے مقابلے کا اعلان کیا ہے جس میں 8 سے 16 برس تک کے بچے شریک ہو سکیں گے۔

کام یاب ہونے والے پانچ بچوں کو ایک لاکھ روپے سے دس ہزار روپے تک

کے انعامات دیے جائیں گے۔

یہ مقابلہ مصوری ترکیہ کے یوم خود ارادیت اور بچوں کے دن کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ مقابلے میں شریک بچے اپنی پینٹنگز  13 اپریل 2025 تک یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے اسلام آباد سنٹر پہلی منزل اکیڈمکس کمپلیکس اسلام آباد میں جمع کرا سکیں گے۔

تفصیلات کے لیے [email protected] رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ 20 اپریل کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور 23 اپریل کو ایک تقریب میں انعامات دیے جائیں گے۔

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے