نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ ایک ہفتے تک 3 کھجوریں کھانے سے کئی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں کینسر سے بچاؤ، نظام ہاضمہ کی بہتری،ہڈیوں کی مضبوطی، دل کی بیماریوں سے بچاؤ سمیت کئی فوائد شامل ہیں۔
آنتوں کے کینسر سے بچاؤ
تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ کھجور میں صحت بخش اجزاء بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو آنتوں کو نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کی افزائش روک کرمفید بیکٹیریا پیدا کرتے ہیں جس سے آنتوں کے کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا خطرہ انتہائی کم ہوجاتا ہے۔
توانائی سے بھرپور
کھجور فوری طور پر جسم پر توانائی سے بھرنے والا پھل ہے جو دیگر پھلوں اور مصنوعی غذاؤں سے حاصل نہیں ہوتی، اس میں شامل صحت بخش اجزاء آپ کا انرجی لیول بڑھاتا ہے۔
نظام ہاضمہ کی بہتری
روزانہ کھجور کا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ہےجو جسم کو مطلوبہ 12 گرام فائبر فراہم کرتا ہے، اس سے آنتوں کی صحت بہتر اور قبض کی روک تھام ہوتی ہے۔
کھجور میں موجود فائبر آنتوں کے نظام کی صفائی میں مدد دیتا ہے اور اسے اپنا کام مؤثر طریقے سے کرنے دیتا ہے۔
ذہانت میں اضافہ
طبی تحقیق کے مطابق جسم میں وٹامن بی سکس کی مناسب مقدار دماغی کارکردگی میں بہتری اور اچھے امتحانی نتائج کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، یہ وٹامن کھجور میں بھی موجود ہے جس سے آپ ذہنی دباؤ اور پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔
ہڈیوں کی مضبوطی
کھجور میں موجود مینگنیز، کاپر اور میگنیشم ایسے اجزاءہیں جو ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور یہ بھربھرے پن کے مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
بواسیر سے بچاؤ
آنتوں کی سوزش بواسیر کہلاتی ہے جو قبض کا باعث بنتی ہے۔ کھجور کا روزانہ استعمال قبض کا خاتمہ کرتا ہے جس کے ذریعے اس تکلیف دہ مرض کو بڑھنے سے روکنے اور سدھار میں مدد ملتی ہے۔
دل کی بیماریوں اور کولیسٹرول پر قابو
ایک تحقیق میں یہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ روزانہ انار کے جوس اور 3 کھجوروں کا استعمال دل کے امراض کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، انار اور کھجوریں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو دل کی شریانوں کے سخت ہونے اور سکڑنے کا خطرہ ایک تہائی یا 33 فیصد تک کم کردیتے ہیں جبکہ اس کے باعث کولیسٹرول میں بھی کافی حد تک کمی ہوتی ہے۔