روضہ-اقدس-حضرت-محمد-صلی-اللہ-علیہ-وسلم-مدینہ-منورہ-سعودی-عرب

قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے

·

عشق نبی ﷺ ہر مسلمان دل میں جلتا چراغ ہے۔ ایک لعل و گہر جو دنیا کی سب سے قیمتی متاع ہے، اس کے پاس ایک قوت جس کی بدولت وہ دنیا کی ہر طاقت کے اگے کھڑا ہوسکتا ہے !

مسلمان کو ویسے بھی دنیا کی امامت کے لیے پیدا کیا گیا اس کا فرض عین و نصب العین ہے کہ وہ دنیا میں اسلام کو غلبہ دے، اس بڑے مشن کے لیے اس کے پاس نبی ﷺ سے عشق کی قوت موجود ہے اور اسی بنا پر وہ سنت رسول کا دلدادہ ہے۔

سنت رسول ﷺ اس کی پوری کردار سازی کرتی ہے، اتباع اور اطاعت سکھاتی ہے۔

اور ایسی محبت جو نبی  ﷺ کا پیروکار نہ بنائے نبی ﷺ سے محبت کی عکاس نہیں۔ ایسی محبت دھوکہ، فریب، نفاق، جھوٹ اور دکھاوا ہے۔ چال ڈھال اور اخلاقیات میں نبی ﷺ کا امتی پہچانا نہ جائے تو وہ امتی کہلانے کا حقدار نہیں۔

عدل و انصاف، امانت، اخلاق و کردار، مسجد اور گھر __ سیرت نبوی کے عکاس نہیں تو یہ رسول اللہ سے وفا نہیں۔ وفا کا حق ہے کہ ہم پورے کے پورے خود کو بدلیں اور نظام دنیا کو بدلیں۔

 آج اپنی قوم اور امت مسلمہ کی اخلاقی، معاشی اور سیاسی حالت کو دیکھ لیں۔

اسلام دشمن وہ مخالف قوتوں کو دشمن حق کے طور پر دیکھ لیں۔

اور

آج کے مسلمان کی تصویر دیکھ لیں ___وضع میں نصاریٰ و یہود،

عیش کوشی اور حرام و حلال کی تمیز سے ماورا، عیش و طرب کا دلدادہ، لعب و لہو کا قیدی، طلب دنیا کا متلاشی

جب فلسطین پکارے تو اندھا بہرا۔۔۔ گونگا!

شیطانی قوتوں کا آسان شکار!

حق وفا کیا ہے؟

قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے

دہر میں اسم محمد سے اجالا کر دے !

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

ایک تبصرہ برائے “قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے”

  1. جاوید اصغر Avatar
    جاوید اصغر

    خوب صورت تحریر ۔۔۔ایسی محبت جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیروکار کار نہ بنایے جھوٹی محبت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج مسلمان جس اخلاقی ،سیاسی،معاشی اور تہذیبی ابتری کا شکار ہیں۔۔۔ اس کا بڑا سبب یہی”جھوٹی محبت”ہے