مری ٹورسٹ بس

مری کی سیاحت کو آنے والوں کے لیے حکومت نے بڑی سہولت فراہم کردی

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب ( ٹی ڈی سی پی)نے سیاح کی سہولت کے لیے مری ٹورسٹ بس سروس کا آغاز کیا ہے، یہ بس سروس آرام دہ سفر کے ساتھ قدرتی راستوں پر مری کے مشہور مقامات کی سیر کرواتی ہے۔

ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) نے مری اور گلیات کے علاقے میں آنے والے سیاحوں کے لیے ایک نئی سروس – مری ٹورسٹ بس (ایم ٹی بی) کا آغاز کیا ہے۔

مری ٹورسٹ بس سروس 2 الگ الگ راستوں پر سفر کرتی ہے۔ ان دونوں راستوں کو مری کے دلکش مناظر اور مقامات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پہلا راستہ کشمیر پوائنٹ سے شروع ہوتا ہے اور مسافروں کو جھیکا گلی، کالادانہ اور نتھیا گلی سے گزرتا ہے، آرام دہ اور دلکش مناظر پر مشتمل اس راستے پر سفر کا آغاز صبح 10:00 بجے ہوتا ہے جبکہ بس سہ پہر 3:00 بجے واپس آتی ہے۔ اس دو طرفہ سفر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 1200 روپے فی مسافر رکھی گئی ہے۔

کشمیر پوائنٹ ۔۔۔ آغاز

جھیکا گلی

کلدانہ

خیرہ گلی

چھانگلہ گلی

ڈونگا گلی

نتھیا گلی ۔۔۔ اختتام

دوسرا راستہ بھی کشمیر پوائنٹ سے شروع ہوتا ہے اور جھیکا گلی، لوئر ٹوپہ، ایکسپریس وے، دینا، نیو مری اور پتریاٹہ کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ راستہ بھی اسی قدر خوشگوار تجربہ فراہم کرتا ہے، بس اسی طرح کے شیڈول کے مطابق صبح 10:00 بجے روانہ ہوتی ہے اور شام 3:00 بجے واپس آتی ہے۔

اس دو طرفہ سفر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 700 روپے فی مسافر رکھی گئی ہے۔

راستہ:

کشمیر پوائنٹ ۔۔۔ آغاز

جھیکا گلی

لوئر ٹوپہ

ایکسپریس وے

دینا

نیو مری

پتریاٹا ۔۔۔ اختتام


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

ایک تبصرہ برائے “مری کی سیاحت کو آنے والوں کے لیے حکومت نے بڑی سہولت فراہم کردی”

  1. جاوید اصغر Avatar
    جاوید اصغر

    شان دار ۔۔ اچھی کوشش