اسٹونیا-کا-ایک-ساحلی--خوبصورت-علاقہ

آپ یورپی ممالک میں سیر و تفریح انتہائی کم خرچ میں کیسے کرسکتے ہیں؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

کیا آپ  چاہتے ہیں کہ آپ یورپی ممالک کی سیر کریں اور اس پر زیادہ اخراجات بھی نہ اٹھیں؟

تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کیسے کم خرچ میں یورپ کے خوبصورت ممالک میں سیر و تفریح کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلی بات یورپ میں دیکھنے کے لیے خوبصورت مقامات کی کوئی کمی نہیں ہے لہذا ان غیر دریافت  شدہ ملکوں کا رخ کریں جو آپ کی جیبوں پر بھاری نہ پڑیں۔ بہ الفاظ دیگر آپ ان ممالک اور معاشروں میں جائیے جہاں زیادہ تر باقی لوگ نہیں جاتے۔

مثال کے طور پر بالٹک  ممالک کی سیر کریں جہاں کی سیر  پر دوسرے مقبول ممالک کی نسبت کم خرچ آتا ہے۔۔ مثلاً اسٹونیا، لیٹویا اور لیتھووینیا وغیرہ۔ اسی طرح کچھ دیگر یورپی ممالک بھی ایسے ہیں جہاں کی سیر و تفریح پر زیادہ خرچ نہیں آتا۔ یہ ممالک اور معاشرے یورپ کے مقبول اور پُرہجوم معاشروں کی نسبت زیادہ پرسکون بھی ہوتے ہیں اور وہاں کے لوگ آپ کو زیادہ کو خوش آمدید کہنے والے ہوں گے، ان کا رویہ زیادہ دوستانہ ہوگا۔

اس کے علاوہ مہنگے گائیڈڈ ٹورز کی بجائے فری واکنگ ٹورز کو ترجیح دیں جہاں آپ نئے لوگوں سے مل سکتے ہیں۔ اور شہروں کو بہتر انداز میں جان سکتے ہیں۔ فینسی ریستوران کے بجائے آپ کسی عام سے ریستوران یا کسی مقامی بیکری سے اپنی پسند کی خوراک خرید سکتے ہیں۔ یا کسی گروسری سٹور سے سلاد یا دیگر اشیائے خورونوش بھی لے سکتے ہیں۔ آپ کھانے پینے کا سامان خرید کر کسی پارک میں بیٹھ کر کھا پی سکتے ہیں اور وہاں کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

ایک تبصرہ برائے “آپ یورپی ممالک میں سیر و تفریح انتہائی کم خرچ میں کیسے کرسکتے ہیں؟”

  1. جاوید اصغر Avatar
    جاوید اصغر

    مختصر ۔۔۔ لیکن معلوماتی ۔۔۔