اسرائیل مشکل اور طویل جنگ میں پھنس گیا، اعلیٰ اسرائیلی فوجی حکام

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی طرف سے چند نئی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن میں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک ہوتے ، ان کے ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔

https://twitter.com/abuobaida710_/status/1720781163273281751

القسام بریگیڈ نے اسرائیلی ٹینک اور دیگر فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی نئی ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ القسام بریگیڈز کے حریت پسند بیت حنون میں متعدد عمارتوں میں چھپے صہیونی اسپیشل فورسز کو ٹی بی جی اور آر پی جی گولوں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی زمینی دستے بیت حنون شہر میں داخل ہوتے ہیں، جس کے بعد سرنگوں میں چھپے ہوئے حماس کے جنگجو اپنے ہتھیاروں کے ساتھ باہر نکلتے ہیں۔

یاد رہے کہ حماس اور حزب اللہ سے لڑائی میں اب تک 61 ٹینک تباہ کروا چکا ہے۔ ان میں سے ہر ٹینک کی قیمت 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے

 وائس آف امریکا کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں نے غزہ پر دباؤ بڑھانے کے لیے پیش قدمی کی تاہم انہیں حماس کے عسکریت پسندوں کی جانب سے مارٹر گولوں اور سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے جو سرنگوں سے نکل کر حملے کر رہے تھے۔

رائٹرز کی رپورٹ میں رہائشیوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حماس اور اس کی اتحادی اسلامی جہاد کے جنگجو سرنگوں سے نکل کر ٹینکوں پر فائر کرنے کے بعد دوبارہ سرنگوں میں چلے جاتے ہیں۔

ایک فلسطینی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے رات بھر غزہ پر بمباری جاری رکھی ، لیکن صبح ہمیں پتہ چلا کہ وہ ابھی تک شہر میں داخل نہیں ہو سکے، جس کا مطلب یہ ہے کہ مزاحمت ان کی توقع سے زیادہ ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ عہدے دار بریگیڈیئر جنرل اودو میز راہی نے کہا ہے کہ فوج غزہ میں داخل ہونے کے لیے راستے کھول رہی ہے اور اسے بارودی سرنگوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حماس نے خود کو مقابلے کے لیے اچھی طرح سے تیار کیا ہوا ہے۔

فضائی حملوں اور توپ خانے کی بھاری بمباری کے نتیجے میں غزہ میں زیادہ تر عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ بچے کچے کھنڈرات لڑائی میں ڈھال اور کھات لگاکر حملے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ جس کے پیش نظر اسرائیلی فوجی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل اور طویل جنگ ثابت ہو سکتی ہے۔

اسرائیل کے اتحادی ملک بھارت کے معروف اخبار ہندوستان ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ نے اسرائیل کی زمینی افواج کو سخت مقابلے میں الجھا لیا ہے۔ القسام بریگیڈز کے حریت پسندوں نے لڑائی کے دوران متعدد اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کیا۔

وائس آف امریکا نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اگرچہ مغربی اقوام اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کی روایتی طور پر حمایت کی جا رہی ہے لیکن غزہ میں عمارتوں کے ملبے کے ڈھیروں، لاشوں کے دلخراش مناظر اور عام شہریوں کی زبوں حالی کی تصاویر اور ویڈیوز سے دنیا کے متعدد ملکوں میں جنگ بندی کی اپیلوں اور احتجاجی مظاہروں میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور سے مسلمان ملکوں میں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں