باحجاب نوجوان خاتون ٹیچر کلاس روم میں

سعودی عرب نے تعلیم کے شعبے میں 11500 سے زائد ملازمتوں کا اعلان کردیا

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

بادبان رپورٹ

سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے حال ہی میں 1445 ہجری کے تعلیمی سال کے لیے 11500 سے زائد ملازمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

مختلف شعبوں میں 11,500 سے زیادہ  مختلف نوعیت کی ملازمتوں کے لیے مردوں اور خواتین، دونوں اصناف کے لیے مواقع موجود ہیں اور وہ درخواستیں دینے کے اہل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ملازمتوں کے لیے درخواستیں 25 جولائی 2023 ، صبح 9 بجے سے 30 ​​جولائی ، رات 11 بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

یہ آسامیاں سعودی عرب کے متحد جاب پلیٹ فارم، جدارت پر موجود ہیں۔ وہ امیدوار جو پچھلے راؤنڈز میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے، دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں۔ ان کا انتخاب ان کے انٹرویو کے نتائج پر منحصر ہوگا۔

اپلائی کرنے کا طریقہ

جدارت پلیٹ فارم پر جائیں، اپنے بارے میں معلومات درج کریں اور بھیج دیں۔

اگر بعد میں پتہ چلے کہ آپ سے معلومات میں کوئی کمی، کوتاہی رہ گئی ہے تو آپ دوبارہ بھی بھیج سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ غلط معلومات کے نتیجے میں آپ کی نااہلی بھی ہو سکتی ہے۔اگر آپ کسی ملازمت کے لیے منتخب بھی ہوجائیں، اس کے بعد آپ کی فراہم کردہ معلومات میں کوئی غلطی نکل آئی تو بھی ملازمت سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔

جب آپ کو کوئی مناسب جاب پوسٹنگ مل جائے تو ایپلیکیشن آئیکن پر کلک کریں اور اپنی دلچسپی ظاہر کرنے کے لیے باکس کو چیک کریں۔

اس کے بعد، آپ ترجیح کے لحاظ سے اپنی پسند کی جگہوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اگر ملازمت کے مقامات آپ کی ترجیحات کے مطابق نہ ہوں، تو اس باکس کو نشان زد نہ کریں بلکہ خالی چھوڑ کر آگے بڑھ جائیں۔

آپ کی درخواست پر ان مقامات کی بنیاد پر غور کیا جائے گا جن کی آپ نے وضاحت کی ہے۔

یاد رہے کہ تمام آسامیوں کے لیے تقاضے، تعلیمی قابلیت اور سپیشلائزیشن کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ آپ مزید تفصیلات وزارت تعلیم کی ویب سائٹ پر اسپیشلائزیشن ڈائرکٹری کے تحت حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک اہم تبدیلی یہ ہے کہ رہائش کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے، جس سے یہ اسامیاں امیدواروں کی ایک وسیع رینج کے لیے دستیاب ہیں۔ لہذا، اگر آپ اہل اور دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ کو بلا تاخیر درخواست جمع کرانی چاہیے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں