امریکا نے افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد میں نصف فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فوج کو افغانستان میں تعینات اہلکاروں کی تعداد میں نصف فیصد کمی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، اس بارے میں منصوبہ بندی جاری ہے۔
واضح کیا گیا ہے کہ فوج کی تعداد میں 7ہزار اہلکاروں کی کمی کی جائے گی، یہ فیصلہ شام میں امریکی فوجیوں کی واپسی کے ساتھ ہی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے شام سے فوج واپس بلانے کے فیصلے سمیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دیگر پالیسیوں سے خفاہو کر مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔