ڈاکٹر خدیجہ طارق
پہلے یہ پڑھیے
متواز ن غذا کیا ہے اور کیوں ضروری ہے ؟
کاربوہائیڈریٹس ( نشاستہ ) ، متوازن غذا کا اہم ترین حصہ
پروٹینز جنھیں اردو میں (لحمیات)کہتے ہیں، انسانی غذا کا ایک اہم جزو ہیں ۔ یہ amino acids سے مل کر بنتے ہیں اور ہمارے جسم کی گروتھ اور نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہیں۔ جسم میں ہونے والے کیمکلز ریکشنز کا ایک لازمی جزو ہیں۔ اس کے علاوہ ٹشوز کو Repair کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بالوں اور ناخنوں کی صحت کے لیے بھی ضروری ہیں۔
متوازن غذا میں ہماری ٹوٹل کیلوریز کا تقریباً 10 سے 12 فیصد حصہ پروٹینز سے پورا ہونا لازمی ہے۔
0.8 گرام فی کلو گرام جسمانی وزن کے حساب سے پروٹینز لینے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔ ایک انسان جس کا وزن 70 کلو گرام ہو، اس کو58 گرام پروٹینز روز اپنی غذا میں شامل کرنے چاہیے۔بعض حالات میں پروٹینز کی ضرورت بڑھ جاتی ہے ۔
چھوٹے بچوں کو پروٹینز کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ان کی گروتھ میں پروٹینز کا اہم کردار ہے ۔ اس کے علاوہ حمل کے دوران میں بھی پروٹینز کی ضرورت عام لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے اور بڑی عمر کے افراد کو بھی پروٹینز کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے۔
پروٹینز کی دو اقسام ہیں:
Plant based
Animal based
پلانٹ بیسڈ پروٹینز، پروٹیز کی وہ قسم ہے جو ہم پودوں سے حاصل کرتے ہیں اور یہ نٹس میں پایا جاتا ہے۔ بادام، اخروٹ،کاجو، پستہ وغیرہ۔
اینیمل بیسڈ پروٹینز، پروٹینز کی وہ قسم ہے جو ہم جانوروں سے حاصل کرتے ہیں۔ ان میں دودھ ، گوشت ، انڈہ، مچھلی، چکن وغیرہ شامل ہیں۔
ہمیں اپنی غذا میں اینیمل اور پلانٹ دونوں سے حاصل ہونے والی پروٹینز شامل کرنی چاہئیں۔
پروٹینز اینٹی باڈیز اور ہارمونز بھی بناتے ہیں، اس لیے یہ امیون سسٹم اور باڈی میٹابولزم کے لیے بہت ضروری ہیں۔ پروٹینز توانائی کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ اگر آپ وزن کم کر رہے ہیں تو اپنی غذا میں پروٹینز لازمی شامل کریں۔
متوازن غذا آپ کو نہ صرف بیماریوں سے بچاتی ہے بلکہ بیماروں کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اگر آپ شوگر کے مریض ہیں تو اپنی غذا میں پروٹینز کو لازمی شامل کریں۔ یہ بلڈ گلوز کو Stablize کرتے ہیں اور انسولین resistance سے بچاتے ہیں۔
Eat Healthy stay healthy.
( ڈاکٹر خدیجہ طارق ڈاکٹر آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس ہیں ۔ ڈاکٹر صاحبہ سے آن لائن کنسلٹیشن کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے : 03452383483 )