متوازن غذا

متوازن غذا کیا ہے اور کیوں ضروری ہے؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ڈاکٹر خدیجہ طارق

اللہ تعالی نے اس دنیا میں مختلف انواع و اقسام کے پودے ، درخت ، پھول ، پھل ، سبزیاں ، میوہ جات اور جانور پیدا کیے اور انھیں انسان کی خوراک کا ذریعہ بنایا.

جس طرح ایک گاڑی کو کام کرنے کے لیے ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جب تک اس کا ایندھن پورا نہ ہو اور اس کی حالت اچھی نہ ہو وہ ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر سکتی ۔ بالکل اس طرح انسانی جسم کو گروتھ اور نشوونما کے لیے خوراک کی ضرورت ہوتی ہے اور ہمیں توانائی یعنی انرجی خوراک سے ملتی ہے ۔ اگر ہماری غذا متوازن ہو تو ہمارے جسم کی کارگردگی اور نشوونما بھی بہتر اور اچھی ہوتی ہے۔

انسانی جسم کو اپنا کام بہتر طریقے سے سر انجام دینے کے لیے نیوٹرینٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ نیوٹرینٹس ہمارے جسم کے ہر عضو یعنی آرگن کے لیے بے حد ضروری ہیں . یہ انرجی کا اہم ذریعہ ہونے کے علاوہ جسم میں ہونے والے اہم میکانزمز میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اگر فوڈ کو گروپس میں تقسیم کیا جائے تو مجموعی طور پرفوڈ گروپس چھے ( 6 ) بنتے ہیں۔ ایک پرفیکٹ اور بیلنسڈ ڈائٹ جو ہمارے جسم کی ضرورت ہے وہ ان چھ گروپس کے فوڈ آئٹمز سے مل کر بنتی ہے:

1.کاربوہائیڈریٹس۔
2.پروٹینز۔
3.فیٹس۔
4.وٹامنز اینڈ منرلز۔
5.ڈائٹری فائبر۔
6.واٹر۔

ایک مکمل غذا جو کہ انسانی جسم کی بہتر کارکردگی نشوونما اور اسے بیماریوں سے بچانے کے لیے ضروری ہے وہ ان تمام فوڈ گروپس کا مجموعہ ایک مخصوص تناسب جسے آپ ریکمنڈیڈ ڈائٹری الاوئنس کہہ سکتے ہیں وہ ان تمام فوڈ گروپس سے لینا ضروری ہے۔

ایک مکمل متوازن غذا میں سب سے پہلے ہم کیلوریز کو کیلکولیٹ کرتے ہیں . ہمارے وزن ، قد ، عمر اور جینڈر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیلوریز کو کائونٹ کیا جاتا ہے ۔ ایک عام خاتون جو اوور ویٹ یا اوبیز نہ ہو اس کی روزانہ کیلورک ریکوائرمنٹ تقریبا 2000 ہوتی ہے ۔ اور ایک عام صحت مند مردکی کیلورک ریکوائرمنٹ تقریبا 2500 ہوتی ہے۔

متوازن غذا میں کیلورک ریکوائرمنٹ کو پورا کرنے کے لیے ہم کیلوریز کو فوڈ گروپس کے تین میجر گروپس جنھیں ہم میکرو نیوٹرینٹ کہتے ہیں ، میں تقسیم کرتے ہیں ۔

ہمارے کیلوریز کا 60-65 فیصد کاربوہائیڈریٹس سے پورا ہونا چاہیے کیونکہ یہ انرجی کا اہم سورس ہیں۔

10-12 فیصد پروٹینز سے پورا ہونا چاہیے کیونکہ یہ بالوں ، ناخنوں ، ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے ضروری ہیں اور خون کا بھی اہم جزو ہیں ۔

اور 20- 25فیصد کیلوریز ہمیں فیٹس سے لینی چاہئیں . یہ بھی ہمارے غذا کا اہم جزو ہیں اور یہ ہمیں انرجی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ سیل گروتھ میں بھی مدد کرتی ہیں ۔ بلڈ کولیسٹرول لیول اور بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول رکھتی ہیں۔

وٹامنز منرلز اور ڈائٹری فائبر کو ہم مائیکرو نیوٹرینٹس کا نام دیتے ہیں ، یہ بھی جسم کی نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہیں۔ اور ہمارے جسم میں ہونے والے کیمیکل پروسیسز کا اہم حصہ ہیں۔

وٹامنز اور منرلز زیادہ تر سبزیوں اور پھلوں میں پائے جاتے ہیں ۔ ڈائٹری فائبز نظام انہضام یعنی ڈائجیسٹو سسٹم کے لیے ضروری ہے ، یہ بھی سبزیوں پھلوں اور کمپلکیس کاربوہائیڈریٹس میں پایا جاتا ہے۔

پانی بھی ہماری غذا کا ایک اہم حصہ ہے ۔ یہ باڈی میں ہونے والے مختلف میکانزمز میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ بلڈ پریشر کو مینٹین رکھتا ہے . باڈی ٹمپریچر کو مینٹین رکھتا ہے ۔ غذا کے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے ۔ اور گردوں کے فنکشن کو امپروو کرتا ہے۔

متوازن خوراک کے لیے تمام فوڈ گروپس میں ریمکنڈڈ ڈائٹری الاونس کے مطابق غذا استعمال کریں ۔ اور ہر چیز اعتدال میں استعمال کریں اور خود کو بیماریوں سے بچا کر ایک صحت مند زندگی گزاریں۔
Eat Healthy stay healthy.

( ڈاکٹر خدیجہ طارق ڈاکٹر آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس ہیں ۔ ڈاکٹر صاحبہ سے آن لائن کنسلٹیشن کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے : 03452383483 )


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں