کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں ایسا کیا ہے جسے دیکھ کر اچانک جھٹکا محسوس ہوتا ہے ، بلکہ کچھ افراد کو ڈر بھی لگتا ہے؟
دیکھنے میں تو یہ کسی گھر کے کمرے کی عام سی تصویر ہے جو اچھا اور صاف ستھرا ہے۔
صوفے اور ہر چیز اپنی جگہ پر موجود ہے اور کوئی بے ترتیبی نہیں، مگر پھر بھی اس تصویر میں کچھ چھپا ہوا ہے۔
یہ تصویر کچھ عرصے قبل انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی اور اس نے متعدد افراد کو خوفزدہ بھی کردیا تھا۔
درحقیقت بیشتر افراد کو تو اس میں کچھ نظر ہی نہیں آتا مگر غور سے دیکھا جائے تو گڑبڑ پکڑنا مشکل نہیں۔
اور ایک بار جب اسے پکڑلیں تو پھر اپنی نگاہوں کو اس سے ہٹانا مشکل ہوجاتا ہے۔
جی اس میں ایک خوفناک چہرہ چھپا ہوا ہے جو نظر آنے پر اچانک ہی صاف نظر آنے لگتا ہے۔
اس تصویر کو کس نے لیا یہ تو واضح نہیں مگر یہ واضح ہے کہ جب اس کی تصویر لی گئی تو کسی شخص کو جان کر چھپایا گیا۔
یا ہوسکتا ہے کسی نے فوٹوشاپ کی مدد سے اسے ‘خوفناک’ ٹچ دیا ہو۔
اگر آپ اب بھی اس چہرے کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں تو نچلے بائیں کونے کو غور سے دیکھیں آپ کو ایک جھٹکا سا محسوس ہوگا۔
درحقیقت جب یہ تصویر سامنے آئی تھی بیشتر افراد اسے دیکھ کر اچھل پڑے تھے۔