تربیت گاہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین گوجرہ

روداد جماعت اسلامی کی ایک تربیت گاہ کی

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

منزہ سندھو .گوجرہ

26, 27نومبر کو گوجرہ میں پی پی 118اور 119کی تربیت گاہ ہوئی۔ جس کے لیےنظم ضلع نے یہ ٹارگٹ دیےتھے
حاضری بھرپور ھو ۔سب کارکنان سے رابطے کیےجائیں . نئے ، پرانے ، حاضر ، اوجھل ۔۔۔۔ مرد ارکان کے گھر والوں سے بھی رابطے کیے جائیں.

15نومبر کو نشست میں سب کام طے کیےگئے ، ذمہ داریاں لگائی گئیں . ماشاءاللہ گوجرہ میں جماعت اسلامی یوتھ کے تقریباً 40کارکن ہیں, ان کی بھی آگے ڈیوٹی لگائی گئی

اس اجتماع کی نگران نائب نگران محترمہ قاصرہ اور سابقہ ناظمہ نسیم عطا اور راشدہ تبسم ان کی نائب تھیں.

26نومبر 2022کو صبح ساڑھے دس بجےاللہ کے پاک نام سے پروگرام کا آغاز کیا گیا . یو سی24 سےجویریہ حماد نے پہلے دن کی میزبانی کے فرائض اداکیے ۔ انہوں نے اپنی مختصر اور جامع انائونسمنٹ سے محفل کو گرمائے رکھا.

تلاوتِ وترجمہ کے بعد صوبائی شوریٰ کی رکن محترمہ رفعت مظہر نے” انی جاعل فی الارض “کی آیت مبارکہ پر درس قرآن کیا اور نہایت تفصیل سے بتایا کہ انسان زمین پر اللہ کا خلیفہ ہے اور اس کی کیا ذمہ داریاں ہیں اور پھر مسلمانوں کی کیا ذمہ داریاں ہیں ۔

اس کے بعد پروگرام ” دورجدید کے چیلنجز ” سورہ کہف کی روشنی میں بتائے گئے , اس میں حالات حاضرہ پر بھی بات کی گئی . پروگرام بہت موثر تھا جو پی پی 119کی نگران محترمہ منزہ سندھو نے لیا.

تربیت گاہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین گوجرہ

تیسرا پروگرام باہمی تعارف کا تھا ۔ تعارف لینے اور افراد کی موٹیویشن کا کام سابقہ ضلعی نگران باجی روبینہ ضیاء صاحبہ بہترین انداز میں کرتی ہیں . انہوں نے بتایا کہ جو وقت موجود ہے اس کو غنیمت جانیں , اپنی صحت ، جوانیاں ، مال اور صلاحیتیں اللہ کے کام پر لگادیں . تربیت گاہ میں شریک کارکن بہنوں نے بڑی گرم جوشی کا مظاہرہ کیا اور ایک کثیر تعداد نے جماعت کے ساتھ چلنے کا وعدہ کیا.

تقریباً دو بجے نماز ظہر کا وقفہ دیا گیا . نماز پڑھ کر سب نے کھانا کھایا. آپس میں گپ شپ کی اور احوال پوچھا ۔عصر نماز پڑھی اور پھر 3:45پر دوبارہ مجلس کا آغاز ہوا.

محترمہ شکیلہ زین نے اپنے پروگرام” اے خدا تیرے لئے “میں بتایا کہ ہماری ہر کوشش کا مقصد اللہ کی رضا ہی ہونا چاہیے

میری زندگی کا مقصد تیرےدین کی سرفرازی
میں اسی لیے مسلماں میں اسی لئے نمازی

نماز مغرب کے وقفے کے بعد محترمہ سعدیہ ساجدہ کا مفید پروگرام ہوا , انھوں نے کہ ہم اپنے ایمان کی حفاظت کیسے کریں؟ دعا کے بعد تربیت گاہ کا پہلا دن مکمل ہوا۔

زیادہ افراد اگلی صبح شرکت کے وعدے سے رخصت ہوگئے. تقریباً 25لوگ رہ گئے جنہوں نے عشاء کی نماز کے بعد باجی قانتہ رابعہ کی سنگت میں , مومی شمعوں کی روشنی میں ایک پروقار ادبی نشست میں شرکت کی . افسانوں اور شاعری سے لطف اٹھایا ۔

ادبی نشست ، تربیت گاہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین گوجرہ

دوسرا دن

صبح 6بجے نماز فجر کی ادائیگی کےبعد سورۃ قریش کی تفسیر پر ڈسکشن کی گئی . بہن زاہدہ قیوم نے رب ھذا لبیت پر بحث کی , اس کے بعد بہن راشدہ قمر نے سب شرکاء کو ورزش کروائی.

9بجے تربیت گاہ کا دوبارہ آغاز بہن نسیم عطاء اللہ کے پروگرام “میں کیا کرسکتی ہوں “سے ہوا. اس پروگرام میں تفصیل سے سمجھایا گیا کہ جماعت اسلامی کن کن شعبوں میں کام کر رہی ہے اور کارکن اپنی صلاحیت کے مطابق کس شعبے میں کام کر سکتا ہے

اگلا پروگرام بہن راشدہ قمر کا تھا : ” علم دین کے تقاضے”کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی گئی کہ دین کا علم حاصل کرنا کیوں ضروری ہے؟ کیسے حاصل کریں اور کیسے دوسروں تک پہنچائیں ؟

ڈاکٹر ندااسفندیار نے شرکائے تربیت گاہ کو بتایا کہ لوگوں کے لئے صحت کتنی ضروری ہے اور ورزش کی اہمیت کیا ہے؟ کھانا کتنا کھائیں ؟ ڈائٹنگ کیسے کرنی چاہیے؟ اس پروگرام کا عنوان تھا: ایک ڈاکٹر آپ سے مخاطب ہے۔

باجی رفعت نے پروگرام ” تنظیم ذات ” میں اپنی تربیت کرنے پر زور دیا.

آخر میں قانتہ بہن نے افراد سے فیڈ بیک لیا جو کہ امید افزا رہا اور ساتھ ہی نو منتخب ناظمہ ضلع شکیلہ زین سے باجی رفعت نے حلف لیا اور مستقبل میں سب کو جماعت اسلامی کے ساتھ رابطے میں رہنے کی تاکید کے بعد باجی قانتہ رابعہ کی دل سوز دعا کےساتھ اس تربیت گاہ کا اختتام ہوا۔
الحمدللہ حاضری بہت اچھی رہی پہلے دن 135اور دوسرےدن 170تھی.

پی پی 119گوجرہ کا نظم سب شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہے اور اور اس سارے پروگرام میں دن رات کام کرنے والے ۔چائے ۔کھانا اور صفائی کی ڈیوٹی دینے والے سب ارکان وکارکناں کا مشکور ہے ۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں