ہالووین فلم

ہم ظاہر جعفر اور شاہنواز امیر جیسے سفاک کردار تیار کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

شاذیہ عبدالقادر

اگر آپ غور سے ان تصویروں کو دیکھیں تو پہلا کمنٹ یہ آئے یہ کہاں ہورہا ہے ؟ چلیں بڑا مزا آئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔
جبکہ اگر سچ کہا جائے کہ یہی وہ جگہیں ہیں جہاں ظاہر جعفر اور شاہنواز امیر جیسے سفاک کردار تیار کئے جاتے ہیں ۔ کیا ظاہر جعفر اور شاہنواز امیر نے اسی انداز میں قتل نہیں کیے ؟

ہالووین فلم

بھوت بنگلہ ” کے نام سے متعارف ہونے والی تفریح زیادہ سے زیادہ بس خوفناک آوازوں کو چڑیلوں بھوتوں کی ڈمی پر” مبنی ہوا کرتی تھی ۔۔۔۔
برا ہو اس سرمایہ دارانہ مغربی نظام کا۔۔۔۔امپوریم مال ( لاہور ) کی مارکیٹ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ہے یہاں کے صارفین بھی اسی ملک کے باشندے ہیں لیکن نظریہ ، تصورات اور تہذیب مغرب کی ۔۔۔۔۔۔ اور یہ سب کچھ پاکستانی خود خرید رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

ہالووین فلم

ہمارے مسلمان بچوں کو جہنم کی سیر کروائی گئی . ایسے جہنم کی سیر جس سے ہر مسلمان پناہ مانگتا ہے ، جس کے تصور اور نشانیوں سے ہی لرز اٹھتا ہے ، کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہاں کسی بھی صورت جائے ۔۔۔۔ جتنے بھی بےعمل نافرمان ہوں ، جہنم کے ذکر سے سہم جاتے ہیں.

ہالووین فلم
ہالووین فلم
ہالووین فلم

یہاں”Halloween ” کے نظریہ کو لاکر مسلمان کے بنیادی عقیدے پر تو ضرب لگائی ہی تھی لیکن امپوریم مال والے جہنم کے تصور کو گلیمرائز اور نارملائز کر کے ہمارے بچوں کو کیا دیکھانا اور بتانا چاہتے ہیں ۔۔۔۔؟
ہر سال انھیں ہالووین ڈے بھی ضرور منانا ہے اور لوگوں کو جتنا مزید ضعیف العقیدہ بناسکتے ہیں ، بنا رہے ہیں
گردن کاٹتے ۔۔۔۔۔ کٹے ہوئے اعضاء لٹکے ہوئے اعضا ۔۔۔۔۔ خون اور آگ کا کھیل ۔۔۔۔۔۔۔۔

ہالووین فلم

پاکستان میں ہالووین کے نام سے یہ سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ ان سرگرمیوں کو روکا نہ گیا تو بعید نہیں کہ کچھ ہی عرصے میں ملک بھر میں یہ ٹرینڈ بن جائے اور خدانخواستہ یہ جہنم ہر گھر میں برپا ہوجائے ۔۔۔
پھر ہر گھر میں نور مقدم اور سارہ کے والدین جیسے والدین بیٹھے قسمت کو رو رہے ہوں گے ۔۔۔۔۔۔

خدارا اپنے تعلیمی اداروں شاپنگ مالز اور دیگر جگہوں پر بچوں کے ذہن کو پراگندہ کرنے والی ان چیزوں کو بند کروائیں ورنہ خدانخواستہ ۔۔۔اللہ نہ کرے ۔۔۔۔۔۔اپنی نسلوں کے تباہ ہوتے دیکھیں گے اور کچھ نہیں کرسکیں گے


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں