ٹرانس جینڈر ایکٹ

ٹرانس جینڈر ایکٹ : ذرا سنبھل کے !

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

چندا نعیم

کیا ہم سوچ سکتے ہیں کہ
کل میرا بیٹا میرے پاس آکر کہےکہ اب میں لڑکوں کی طرح زندگی نہیں گزاروں گا میں لڑکیوں کی طرح رہا کروں گا، وہ لڑکیوں جیسےکپڑے پہننا شروع کر دے میک اپ کرکے رہے . اس کی حرکتیں اور ادائیں لڑکیوں کی طرح ہوں ، وہ مکمل مرد ہو ، شادی کے قابل ہو لیکن بظاہر لڑکی ہو . وہ اپنی مردانگی کو ترک کرکے ، نسوانیت کو اپناکر لڑکیوں سے دوستی کرتا پھرے.

اسی انداز سے جیتے جیتے وہ ایک دن کسی لڑکے سے اپنی شادی کا اعلان کردے اور پھر کوئی عدالت کوئی مولوی نہیں ہوگا جو اس نکاح کی مخالفت کرسکے گا اور اعلانیہ وہ گناہ کبیرہ ہوتا رہے گا جس میں حضرت لوط علیہ السلام کی قوم مبتلا ہوگئی تھی۔ اور پھر جس گناہ کی سزا حضرت لوط علیہ سلام کی قوم کو ملی تھی . اس پر پانچ عذاب ایک ہی وقت میں میں نازل ہوئے جو اس سے پہلے کسی قوم پر نازل نہیں ہوئے تھے۔

یہ ہے جواب اس سوال کا جو آج کل بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں کلبلا رہا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل کیا ہے ؟ اور اوپر بتایا جانے والا سارا منظر پاکستان میں ٹرانس جینڈر ایکٹ منظور ہونے اور پھر نافذ العمل ہونے کے بعد پیدا ہوگا۔

یہ تو خوش بختی ہے اس امت کی کہ اس کے گناہوں کا تذکرہ کسی الہامی کتاب میں نازل نہیں ہوگا ورنہ جس طرح پچھلی تمام امتوں کے گناہ اس ایک امت میں جمع ہو چکے ہیں ، اگر کوئی اور پیغمبر آتا ، اس پر الہامی کتاب نازل ہوتی ، اس میں اس امت کا بھی ذکر ہوتا اور ہمارے عیب دوسروں کے سامنے کھل جاتے اور قیامت کے روز وہ سب ہمارے گناہوں کے گواہ ہوتے.

اب کیا ہوگا؟
اگر خدانخواستہ ٹرانس جینڈر ایکٹ نامی یہ قانون نافذ ہوتا ہے تو پھر اس اسمبلی سمیت ہر وہ شخص جو اس میں معاون ہوا اور ہر وہ شخص جس نے اس کی بھر پور مخالفت نہیں کی , حضرت نوح علیہ السلام کی قوم کی طرح پتھروں کی بارش ، زمین میں دھنسنے کیلئے تیار ہو جائے اور پھر تیار ہوجائے اپنے چہروں کو مسخ کروانے کے لئے ۔

یہ دنیا کی سزا ہے
آخرت کا انجام اس سے بھی زیادہ بھیانک ہوگا
پھر ہماری آئندہ نسلیں دنیا میں آنے سے پہلے ہی فنا ہوجائیں گی
ہمارے مرنے کے بعد ہماری نسل سے کوئی دین پر چلنے والا اور ہمارے لئےصدقہ جاریہ بننے والا کوئی پیدا نہیں ہوگا

آپ کی کیا مرضی ہے ؟
کیسا انجام چاہتے ہیں؟
ٹرانس جینڈر ایکٹ کی مخالفت میں اپنے حصے کی دو سطریں لکھ دیجئے تاکہ پتا چلے ہمارے دل میں ایمان کس درجے کا باقی رہ گیا ہے ؟ وہ ہمیں جنت میں لے جائے گا یا جہنم میں ؟


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں