منزہ سندھو . گوجرہ
نبی کریم ﷺکی عزت سب سے بڑھ کر ہے اور آپﷺکی امت پر فرض ہے کہ ناموس رسالت کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کرے ۔ دورِ رسالت میں صحابہ کرام نے اپنی جانوں پر کھیل کر ایسے گستاخوں کو جہنم واصل کیا جو پیارے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کرتے تھے ۔
یہ بات دشمنان دین کو بہت اچھی طرح پتہ ہے کیونکہ ہمارے دشمن ہم سے زیادہ سمجھ دار اور متحرک ہیں ۔ صلیبی جنگوں کے دور میں عیسائیوں نے ایسے بہت سے خودکش کارکن تیار کیے جو اسلام کو صفحہ ہستی سے مٹادینا چاہتے تھے اس کے لیے وہ اپنی جان بھی دینے کو تیار ہوتے تھے ۔
ان کا مطمع نظر یہ تھا کہ مسلمانوں کے اندر سے دو چیزیں نکال دو تو تم مسلمانوں پر غالب آسکتےہو
ایک جہاد اور دوسرے مسلمانوں کے دل سے ان کے نبیﷺ کی محبت ۔
اس غرض کے لیئے یہ نام نہاد مشنری تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد گستاخی رسول کرتے تھے ، پھر سوئی ہوئی امت مسلمہ جاگتی شور مچتا اور پھر کوئی رسول ﷺکا دیوانہ اپنے رب کا چنیدہ بندہ اٹھتا اور اس شاتم رسول کو جہنم میں پہنچا کر خود بھی پھانسی کے پھندے پر جھول جاتا اور امت مسلمہ پھر مطمئین ہوکر بیٹھ جاتی ۔ صدیوں سے یہ سلسلہ چل رہا ہے.
اصل میں بات وہی ہے کہ عوام الناس رونے کرلانے کے علاوہ کرہی کیا سکتے ہیں۔ جب تک کوئی مسلم حکومت ان بدقماشوں کے ساتھ سختی سے نہ پیش آئے لیکن مسلمان ملکوں میں سے ایک بھی حکومت اتنا دم خم نہیں رکھتی کہ کسی کافر ملک کو للکار سکے .
اب عوام الناس دو کام کرسکتی ہیں :
ایسے افراد کو حکومت کے لیئے منتخب کریں جن میں صالحیت بھی ہو اور صلاحیت بھی ۔۔۔۔ایسے نمائندے منتخب کرنے کے لئے اپنی پوری توانائیاں صرف کردیں
دوسرے مسلمان سادگی اختیار کرلیں ، ہنود و یہود اور گستاخان رسول کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کا ہمیشہ کے لیے بائیکاٹ کردیں ۔برانڈ کے کپڑے ۔ انڈین جیولری ۔ میک اپ ۔ میکڈونلڈ ۔ فرائی چکس ۔ سیون اپ ، پیپسی سب چھوڑ دیں ۔۔
صرف ان چند دنوں میں نہیں کہ جب گستاخی ہو بلکہ ہمیشہ کےلئے . سادہ کھا لیں ، سادہ پہن لیں لیکن ان بدبختوں کی کی کمر توڑ دیں۔ ان برانڈ کے سامان سے مالز اور سٹورز بھرے پڑے رہیں لیکن ہم ان کی طرف دیکھیں بھی نہیں ۔اس طرح ان کو بھی نقصان تو ہو گا ہی مگر ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺکے سامنے سرخرو ضرور ہوں گے کہ کل قیامت میں اپنے رب سے کہنے والے بنیں گے کہ
پروردگار ! تیرے حبیب ﷺکی ناموس کی حفاظت کے لیے ادنیٰ سی کوشش کرنے والوں میں ہم بھی شامل تھے .
بس ! اتنی سی کوشش پر رسول پاک ﷻکے مبارک ہاتھوں سے آب کوثر پلوا دے۔۔۔
اللھم صلی علیٰ محمد